آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم جاپانی ین میں گراوٹ
آج پیسیفک ایشیاء فوریکس سیشنز (Asia Pacific Forex Sessions) کے دوران جاپانی ین کی قدر میں گراوٹ دکھائی دے رہی ہے جس کی بنیادی وجہ آج جاری ہونیوالی جاپانی CPI رپورٹ کا توقعات کے برعکس مایوس کن ڈیٹا ہے۔ افراط زر (Inflation) کے بلند اعداد و شمار کے جاری ہونے کے بعد جاپانی ین کی طلب (Demand) میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USS/JPY) 0.260 فیصد اضافے کے ساتھ 132.6700 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ ین کے خلاف یورو (EUR/JPY) موجودہ سیشن کے دوران 0.390 فیصد مستحکم ہو کر 140.7200 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر بی 0.620 فیصد تیزی کے ساتھ 88.7900 پر مثبت انداز میں پیشرفت کر رہا ہے۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/USD) آج 0.420 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6890 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے جبکہ اپنے کینیڈین ہم منصب کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUD/CAD) 0.290 فیصد اوپر 88.7500 کی سطح پر پیشقدمی کر رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف Aussies ڈالر (AUD/NZD) 0.337 فیصد مندی کے ساتھ 1.0650 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کیوی ڈالر آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں (NZD/USD) 0.80 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0640 کی سطح پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔