امریکی PCE Price Index رپورٹ جاری کر دی گئی

امریکہ کی نومبر 2022ء کی PCE Price Index رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کی طرف سے براہ راست جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں حقیقی افراط زر (Core CPI) کی شرح 4.7 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے ابتدائی تخمینے کے مطابق اتنی شرح ہی متوقع تھی۔ ماہانہ PCE انڈیکس میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اتنی شرح کی ہی توقع کی جا رہی تھی۔

فیڈرل ریزرو کی طرف سے جاری کی جانیوالی تفصیلات کے مطابق نومبر 2022ء کے دوران ذاتی آمدنی میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 0.3 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ دوسری طرف ذاتی اخراجات (Personal Spending) میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ 0.2 فیصد کے اضافے کی توقع تھی۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر صارفین کے معیار زندگی کی لاگت (Real Cost of living Spending) میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ جبکہ گذشتہ مہینے میں ذاتی اخراجات میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ رپورٹ مجموعی طور پر مثبت ہے۔ افراط زر میں مسلسل دوسرے مہینے میں افراط زر (Inflation) میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ جو کہ معاشی استحکام کی علامت ہے۔ رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار سے رسک فیکٹر کم ہونے کی توقع ہے جس سے اسٹاکس اور کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں اضافہ متوقع ہے جبکہ مستقبل میں شرح سود (Interest rate) کے کم اضافے کے خدشے کے پیش نظر امریکی ڈالر (USD) کے دباؤ میں آنے کا خدشہ ہے۔ جس سے یورو (EUR) اور دیگر عالمی متحرک کرنسیز مستحکم ہونے کا امکان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button