آج کے عالمی معاشی واقعات آپ کی ٹریڈ پر کیسے اثر انداز ہو سکتے ہیں ؟

آج بدھ، 28 دسمبر 2022ء ہے۔ دنیا کے بیشتر حصوں میں کرسمس کی تعطیلات کے بعد پہلا عالمی معاشی دن، جس کی سرگرمیوں کا آغاز عالمی معیاری وقت کے مطابق 12 بجے امریکہ کے MBA Purchase Index کے اجراء سے ہو گا۔ جس کے بعد سروے کا یہی ادارہ Mortgage Applications کا تخمینہ اور Mortgage Market Index بھی جاری کرے گا۔ یہ اعداد و شمار کسی حد تک امریکی ڈالر (USD) کی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ اس کے بعد 15.00 بجے امریکہ کا Richmond Fed Manufacturing Index جاری کیا جائے گا۔ جبکہ ڈلاس کا دسمبر 2022ء کا Services Revenue Index اسکے آدھے گھنٹے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ 16.00 بجے روس کی نومبر 2022ء کی Unemployment Report ریلیز کی جائے ھی۔ یورپی مارکیٹ میں یوکرائن جنگ کے بعد کے عالمی منظر نامے میں اسکا بغور جائزہ لیا جائے گا۔ اسی وقت روس کی ہی نومبر 2022ء کی Real Wages Growth اور صنعتی پیداواری رپورٹ سمیت کئی اہم معاشی رپورٹس جاری کی جائیں گی جو کہ یورپی مارکیٹس پر بالواسطہ طور پر اثر انداز ہو سکتی ہیں ۔

امریکہ کے 5 سالہ مدت کے سرٹیفیکیٹس عالمی معیاری وقت کے مطابق 18.00 بجے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو آن لائن نیلامی کے ذریعے فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ جبکہ اسی وقت امریکہ کی دسمبر 2022ء کی Pending Home Sales کے ڈیٹا کا اجراء کیا جائے گا۔ 21.30 بجے امریکی Crude Oil اسٹاک کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی جائے گی جو کہ امریکی ڈالر کی کارکردگی پر براہ راست اثر انداز ہو گی۔ جنوبی کوریا کی نومبر 2022ء کی ریٹیل سیلز رپورٹ کا اجراء 23.00 بجے کیا جائے گا۔ جبکہ اسی وقت کوریا کی ہی صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production Report) کا اجراء ہو گا۔ یہ دونوں رپورٹس انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور KOSPI سمیت دیگر ایشیائی مارکیٹس کی کل کی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج کی عالمی معاشی سرگرمیاں اپنے اختتام کو پہنچیں گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button