سونے (Gold) اور کروڈ آئل کی قدر میں کمی، گندم (Wheat) میں اضافہ
آج کماڈٹیز مارکیٹ میں سونے (Gold) کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ گذشتہ روز جاری ہونیوالی امریکی سروے رپورٹس بالخصوص Housing Sector میں گراوٹ کے بعد امریکی ڈالر (USD) کی طلب (Demand) میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ جس کے بعد اسٹاکس اور کماڈٹیز کے سرمایہ کاروں میں آنیوالا رسک فیکٹر ہے۔ سنہری دھات گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 1810 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ پلاٹینیئم بھی 10 ڈالرز کی گراوٹ کے بعد 1014 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے تاہم یہ قیمتی دھات 1 ہزار ڈالر کے نفسیاتی مارک سے اوپر مستحکم ہے۔ دوسری طرف Palladium بھی ڈالر کی طلب (Demand) میں ہونیوالے اضافے کے بعد 15.50 ڈالر نیچے 1817 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ ادھر چاندی (Silver) کی قدر میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد یہ 24 ڈالرز کی نفسیاتی سپورٹ سے نیچے 23.98 فی اونس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔
صنعتی دھاتوں میں آج معاشی ترقی کا بیرو میٹر تانبا (Copper) 37 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 8327.85 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ سفید دھات (Nickel) کی قدر میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کے بعد یہ 751 ڈالرز اضافے سے 29376 ڈالرز فی ٹن میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ Nickel سات ماہ کے بعد 30 ہزار ڈالرز کے قریب آئی ہے جس کی وجہ چین میں پابندیوں میں نرمی کئے جانے کے بعد صنعتی دھاتوں (Commercial Metals) کی طلب (Demand) میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق صنعتی دھاتوں کی طلب و قدر میں 2023ء کے پہلے عشرے کے دوران مسلسل تیزی کا رجحان جاری رہ سکتا ہے۔ Zinc بھی 19 ڈالرز اضافے کے ساتھ 2983 ڈالرز فی ٹن جبکہ پیتل (Tin) 26 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 23926 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ایلومینیئم کی قیمت میں البتہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد یہ 11.70 ڈالرز نیچے 2394 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گیا ہے۔ خام لوہا (Iron Ore) اپنی کرسمس کی تعطیلات سے پہلے کی سطح 110.48 ڈالرز اور Lead آج 2.80 ڈالرز اضافے کے ساتھ 2278 ڈالرز فی ٹن پر مثبت سمت میں پیشقدمی کر رہی ہے۔
ذرائع توانائی کا جائزہ لیں تو قدرتی گیس (Natural Gas) کی قدر میں 4 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 5 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ میں ٹریڈ ہو رہی ہے جبکہ خام تیل (Crude oil) کی قدر میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد Brent Oil آج 0.39 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 84.44 ڈالر کی سطح پر اور WTI اسوقت 0.22 ڈالرز نیچے 79.66 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پیداواری صنعتوں میں استعمال ہونیوالا امریکی Heating Oil آج 0.26 ڈالرز اضافے سے 88.76 ڈالرز فی سو لٹر کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ اپنے قارئین کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ رواں ماہ کے دوران ہیٹنگ آئل کی قدر میں 16 ڈالرز کا اضافہ ہو چکا ہے جو کہ Manufacturing کی سرگرمیوں میں غیر معمولی تیزی کی علامت ہے جن میں چینی رسد کے بحال ہونے کے بعد زبردست اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کوئلہ (Coal) آج 2 ڈالرز کی پیشرفت کے ساتھ 230 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف ایتھانول کی فی گیلن قیمت 2.16 ڈالرز کی سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم ہے۔
زرعی اجناس میں آج کپاس (Cotton) کی قیمت میں 0.59 فیصد کی معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد یہ 0.84 ڈالرز فی پونڈ میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔ جبکہ گندم (Wheat) کی قیمت 2.25 ڈالرز اضافے کے ساتھ 3.14 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گئی ہے۔ دوسری طرف Soyabeans بھی 3.90 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 455.80 ڈالرز فی ٹن میں ٹریڈ ہو رہے ہیں۔ ادھر Palm Oil کی قدر میں بھی زبردست تیزی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ خوردنی آئل 267 رنگٹس اضافے کے ساتھ 4 ہزار کے نفسیاتی ہدف کو عبور کرتے ہوئے 4070 ملائیشیئن رنگٹس فی ٹن کی سطح پر جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ مکئی (Corn) آج اپنی گذشتہ ہفتے کی سطح 6.74 اور جو (Oats) بھی کرسمس سے پہلے کی سطح 3.69 ڈالرز فی بشل کہ سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم نظر آ رہے ہیں جبکہ عمارتی لکڑی (Lumber) آج 12.90 ڈالرز اضافے کے ساتھ 396 ڈالرز فی ہزار شیٹس میں فروخت ہو رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔