یورپی اسٹاکس: ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ
آج یورپی اسٹاکس (European Stocks) میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ کرسمس کی تعطیلات کے بعد آج پہلے دن سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم میں کمی نظر آ رہی ہے۔ اس کے علاوہ گذشتہ روز سے چین میں قرنطینہ کی شرط ختم کئے جانے اور عالمی رسد (Global Supply) کی بحالی کے بعد فوریکس مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحان سے بھی عالمی اسٹاکس (Global Stocks) کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد دیگر عالمی مارکیٹس کی طرح یورپی مارکیٹس میں بھی سست روی کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ آج FTSE100 انڈیکس 68 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7541 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 7547 اور کم ترین 7473 رہی ہے۔ جبکہ اسوقت تک اس میں 12 کروڑ 47 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جرمن اسٹاک ایکسچینج (DAX) میں آج ملا جلا رجحان۔ سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم کی کمی نظر آ رہی ہے۔ Dax30 انڈیکس 19 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological resistance) کو عبور کرتے ہوئے 14014 کی سطح پر آ گیا ہے۔ انڈیکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 14013 سے ہوا اور محض 2 پوائنٹس کے اضافے سے 14015 سے انڈیکس 13950 کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا۔ تاہم اب سے تھوڑی دیر پہلے اس نے 14 ہزار کا نفسیاتی مارک دوبارہ عبور کیا ہے۔ مارکیٹ میں 86 لاکھ 28 ہزار شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔
فرینچ اسٹاک مارکیٹ (Euronext Paris) میں بھی دیگر یورپی مارکیٹس کی طرح ملا جلا رجحان ہی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ CAC40 انڈیکس 20 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 6564 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اس کی بلند ترین سطح 6572 اور کم ترین 6537 رہی ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حجم انتہائی کم ہے۔ گذشتہ 2 گھنٹوں کے دوران محض 1 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا یے جو کہ عام دنوں کی اوسط سے 4 گنا کم ہے۔ یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ اٹلی کی FTSEMIB میں بھی کرسمس کے بعد سرمایہ کار ابھی تک سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں ۔ انڈیکس 44 پوائنٹس کے اضافے سے 24 ہزار پر آ گیا ہے۔ تاہم اس میں شیئر والیوم دیگر یورپی مارکیٹس سے زیادہ بہتر ہے اب تک اس میں 17 کروڑ 39 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں بھی آج سرمائے کا حجم انتہائی کم ہے۔ انڈیکس 8 پوائنٹس کے معمولی اضافے سے 10843 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔
یورپ کی دوسری بڑی اسٹاک مارکیٹ فن لینڈ کی ہیلسینکی اسٹاک ایکسچینج (HEX) میں بھی صورتحال دیگر یورپی مارکیٹس کی طرح ہی ہے۔ انڈیکس محض 17 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10934 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس میں دن کا آغاز 10928 کے لیول سے ہوا۔ جس کے بعد ٹریڈنگ رینج 10887 سے 10945 کے درمیان رہی ہے۔ جبکہ اب تک مارکیٹ میں 1 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔ اسپین کی میڈرڈ اسٹاک ایکسچینج (Ibex) میں بھی یہی صورتحال ہے۔ IBEX35 انڈیکس 37 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 8300 کے مارک کو عبور کرتے ہوئے 8307 کی سطح پر ملے جلے انداز میں آگے بڑھ رہی ہے جبکہ اسکی ٹریڈنگ رینج بھی 8265 سے 8319 کے بیچ صرف 54 پوائنٹس کے درمیان محدود ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔