یورو محدود رینج میں، پاؤنڈ اور فرانک میں تیزی
آج یورپی فاریکس سیشنز (European FX Sessions) کے دوران کرنسیز ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہیں۔ کرسمس کے بعد پہلے بھرپور سیشن کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 0.01 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 1.0640 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ یورو کے خلاف جاپانی ین (JPY/EUR) جو کہ صبح سے مستحکم دکھائی دے رہا تھا یورپی سیشن کے دوران خاصے دباؤ کا شکار نظر آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) کے سربراہ ہارو ہیکو کروڈا کی جگہ نئے سربراہ کے تقرر کے ساتھ مانیٹری پالیسی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہے۔ ہاری ہیکو کروڈا نے اپنے دور میں جاپانی ین کی قدر میں گراوٹ کے باوجود نرم مانیٹری پالیسی جاری رکھی تھی۔ تاہم وہ اپنی اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کے ذریعے جاپانی ین اور معیشت دونوں کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہے۔ IMF اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے دوران بھی ان کی پالیسیز کو بطور ماڈل پیش کیا گیا تھا۔ آسٹریلیئن ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) 0.810 فیصد کمی کے ساتھ 1.5670 کی سطح پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں بھی یورپی کرنسی (EUR/NZD) آج گراوٹ کی شکار ہے اور 1.0380 کی مندی کے ساتھ 1.6780 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) 0.283 فیصد کی کمی کے ساتھ 0.9850 پر منفی مومینٹم کا شکار ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے خلاف امریکی ڈالر (USD/CHF) آج 0.248 فیصد کمی کے ساتھ 0.9270 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں بھی یورو (EUR/GBP) گراوٹ کا شکار ہے اور 0.486 فیصد مندی کے ساتھ 0.8800 پر منفی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ آخر میں جائزہ لیں گے امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) کا جو کہ 0.50 فیصد اوپر 1.2080 کی سطح پر مثبت انداز میں ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔