المیڈا ریسرچ نے BTC کے ETH Tokens فروخت کر دیئے۔
سیم بینکمین فرائڈ کی ٹریڈنگ کمپنی المیڈا ریسرچ نے بدھ کے روز بٹ کوائن (BTC) کے 1.7 ملیئن ڈالر کی قیمت کے Ethereum Based coins فروخت کر دیئے ہیں۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب FTX گیٹ اسکینڈل کے بعد اسکی انتظامیہ اور المیڈا کی سابقہ چیف ایگزیکٹو کیرولین کو فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ کرپٹو ریسرچ فرم Arkham Intelligence کے شیئر کئے گئے ڈیٹا کے مطابق المیڈا ریسرچ کے ساتھ منسلک کرپٹو والٹس سے 1.7 ملیئن ڈالر مالیت کے ٹوکنز اوپن مارکیٹ میں فروخت کئے جا چکے ہیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد کرپٹو مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہونیکی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ On Chain Data کے مطابق ایتھیریئم بیسڈ ٹوکنز میں USD Coin, ایتھر، کنویکس، ڈائی۔اور Curve سمیت کئی ایسے ٹوکنز شامل ہیں جو کہ المیڈا کے کرپٹو والٹس سے USDT اسٹیبل کوائن کے ذریعے فروخت کیے گئے ہیں۔
آن چین ڈیٹا کے مطابق پہلے تمام کوائنز کو BTC کی ہولڈنگز میں تبدیل کیا گیا۔ جس کے بعد انہیں اسٹیبل کوائنز کے ذریعے تحلیل کر دیا گیا۔ Arkham Intelligence Data کے مطابق 112 سے 140 ملیئن ڈالرز کی مالیت کی حامل کئی کرپٹو کرنسیز اس سے المیڈا کے کرپٹو والٹس سے نومبر 2022ء کے وسط میں فروخت کی گئی تھیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔