آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں مثبت، NZX میں منفی رجحان
آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے لیکن انڈیکس ایک محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ سال 2022ء کے آخری کاروباری دن زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔ اسکے علاوہ رسک فیکٹر کم ہونے کے بعد گذشتہ روز یورپی اور امریکی اسٹاکس میں تیزی دیکھی گئی جس سے آج مجموعی طور پر عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں مثبت مومینٹم دیکھا جا رہا ہے۔
آج ASX200 میں 34 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ 7054 کی سطح پر آ گیا ہے۔ Aussies انڈیکس میں دن کا آغاز 7022 سے ہوا جبکہ اس کے بعد ٹریڈنگ رینج 7022 سے 7073 تک رہی ہے۔ جبکہ اسوقت تک آسٹریلیئن مارکیٹ 20 کروڑ شیئرز کا حجم سمیٹ چکی ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ سرمائے کے حجم اور شیئر والیوم کی کمی کے باعث منفی رجحان اپنائے ہوئے ہے۔ NZX50 انڈیکس 65 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11473 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے اور 11473 سے 11596 کی رینج میں اتار چڑھاؤ کی شکار ہے۔ مارکیٹ میں اسوقت تک 1 کروڑ 11 لاکھ شیئرز کا بزنس ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔