ایشیائی اسٹاکس: مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہوئے۔

آج سال 2022ء کے آخری کاروباری دن ایشیائی مارکیٹس میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ گذشتہ رات (ایشیائی وقت کے مطابق) وال اسٹریٹ میں اسٹاکس کی طلب (Demand) میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جاپانی مارکیٹس میں بھی عالمی اسٹاکس (Global stocks) میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔ جبکہ آج جنوبی کوریا کی اسٹاک ایکسچینج (KOSPI) میں رواں سال کے آخری کاروباری روز سال نو کی تعطیلات کا آغاز ہو چکا ہے۔ جاپانی اسٹاکس کے دونوں انڈیکس Nikkei225 اور Topix دونوں ہی 0.4 فیصد سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) میں اضافہ کر چکے ہیں۔ Nikkei225 انڈیکس 77 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 26171 کی سطح پر آ گیا یے جبکہ اسکی ٹریڈنگ رینج 26097 سے 26321 کے درمیان رہی ہے۔ Shanghai Composite آج 19 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3093 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ چین کی سب سے بڑی مارکیٹ SHENZHEN میں بھی مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ انڈیکس 48 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11045 پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں تیزی کی لہر کے مثبت اثرات ہانگ کانگ اسٹاکس پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ Hang Seng انڈیکس 166 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 19905 پر آ گیا ہے۔ انڈیکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 20030 سے ہوا۔ جبکہ آج کی ٹریڈنگ رینج 19788 سے 20073 کے درمیان رہی ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہو رہا کہ ہانگ کانگ کا یہ لیڈنگ انڈیکس آج 20 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کو عبور کر کے اسی سطح کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ جبکہ آج مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حجم (Capitalization) 84 کروڑ ہانگ کانگ ڈالرز سے تجاوز کر چکا ہے۔ NIFTY50 میں بھی دن کا آغاز درمیانے درجے کی تیزی کی لہر کے ساتھ ہوا ہے۔ انڈیکس اسوقت 46 پوائنٹس کے اضافے سے 18236 کی سطح پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ سنگاپور اسٹاک ایکسچینج (SGX) میں بھی ملا جلا لیکن قدرے مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ Straight Times Index اسوقت 8 پوائنٹس کے اضافے سے 3256 پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔

ملائیشیاء کی KLCI میں بھی ملا جلا رجحان ہے۔ FTSEKLCI اسوقت 9 پوائنٹس کی قدر حاصل کر کے 1501 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ تائیوان اسٹاک ایکسچینج (TSEC) میں سرمائے کا بہترین حجم اور متاثرکن شیئر والیوم ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ TSEC50 انڈیکس 101 پوائنٹس اوپر 14186 پر مثبت مومینٹم اختیار کئے ہوئے ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے ایشیاء کے مجموعی اسٹاکس ٹریڈ مارک CNBC100 کا جو کہ آج 47 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7862 کی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 7849 سے 7913 کے درمیان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button