سونا (Gold) اور پلاٹینیئم مستحکم ، قدرتی گیس اور پلاڈیئم میں گراوٹ
آج سال 2022ء کے آخری سیشن کے دوران سونا (Gold) 1815 ڈالرز فی اونس کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ آج یورپی سیشن (European Sessions) کے دوران سنہری دھات کی قدر میں 5.65 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ پلاٹینیئم بھی یورپی سیشن کے دوران 11.77 ڈالرز کے اضافے سے 1066.2418 ڈالرز کی سطح پر مثبت موڈ اختیار کئے ہوئے ہے۔ قیمتی دھات Palladium موجودہ سیشن کے دوران بیک فٹ پر ہے۔ اور 32 ڈالرز کی گراوٹ کے ساتھ 1784.2422 پر ٹریڈ کر رہی ہے دوسری طرف چاندی (Silver) آج 0.16 فیصد کی مندی سے 23.9221 پر فروخت ہو رہی ہے۔
صنعتی دھاتوں کا جائزہ لیں تو صنعتی ترقی اور معاشی ترقی کے بیرومیٹر تانبے (Copper) کی قدر میں 30.75 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ 8424 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ Lead کی قدر میں 23 ڈالرز کی کمی دیکھی گئی ہے۔ جس کے بعد یہ 2292 ڈالرز فی ٹن پر آ گئی ہے۔ سفید دھات (Nickel) کی قدر میں آج صبح سے گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے جس کے بعد یہ 29890 پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ ایلومینیئم البتہ 1 ڈالر اضافے سے 2406 ڈالرز فی ٹن پر مستحکم ہے۔ خام لوہا (Iron Ore) بھی 0.18 ڈالرز کے معمولی اضافے کے ساتھ 111 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔ Zinc آج 44 ڈالرز گراوٹ کے ساتھ 3012 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف پیتل (Tin) یورپی سیشن کے وسط میں شدید گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ 161 ڈالرز نیچے 24712.50 ڈالرز فی ٹن میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ذرائع توانائی (Energy Sources) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اگر خام تیل (Crude Oil) کی بات کریں تو Brent Oil کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 83.5074 پر آ گیا ہے جبکہ WTI کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 78 ڈالرز فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ Gasoline آج 2.38 ڈالرز گیلن اور امریکی Heating oil آج 0.53 ڈالرز کی معمولی کمی کے بعد 86.91 ڈالرز فی سو لٹر پر آ گیا ہے۔ آج قدرتی گیس (Natural Gas) کی قدر میں 1 فیصد کے قریب کمی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کے بعد یہ 4.5253 ڈالرز فی ملیئن۔ مکعب فٹ کے لیول پر آ گئی ہے۔ ادھر ایتھانول 2.16 ڈالرز فی گیلن اور کوئلہ (Coal) 2 ڈالرز کے اضافے سے 230 ڈالرز فی ٹن میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
آج زرعی اجناس کی قدر میں استحکام ہے۔ اور کوئی بڑی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ گندم (Wheat) آج 1.50 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 307 ڈالرز فی ٹن اور کپاس (Cotton) 0.01 ڈالرز کے انتہائی معمولی اضافے کے ساتھ 0.83 ڈالرز فی پونڈ میں ٹریڈ ہو تہی ہیں۔ جبکہ جو (Oats) اپنی گذشتہ روز کی سطح 3.69 ڈالرز فی بشل (50 کلو کی پیکنگ) میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف مکئی (Corn) اپنی گذشتہ روز کی سطح 6.80 ڈالرز فی بشل اور پام آئل (Palm oil) آج صبح سے 8 رنگٹس کی تیزی کے ساتھ 4078 ملائیشیئن رنگٹس فی ٹن میں فروخت ہو رہا ہے۔ اگر چاول کا جائزہ لیں تو 25 کلو ہیکنگ کی عالمی مارکیٹ میں قدر 17.87 ڈالرز ہے جبکہ Soyabean کی قیمت 4 ڈالرز اضافے کے ساتھ 448.70 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ ادھر عمارتی لکڑی (Lumber) آج 8 ڈالرز کی مندی سے 383.80 ڈالرز فی ہزار شیٹس میں فروخت ہو رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔