جاپانی ین اور آسٹریلیئن ڈالر میں گراوٹ۔ نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں تیزی

آج 2023ء کے پہلے ایشیاء پیسیفک سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے دوران جاپانی ین کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) اپنی قدر بحال کرنے میں مصروف ہے۔ دوسری طرف ایشیائی کرنسی کے ہی مقابلے میں یورو ( EUR/JPY) 0.06 فیصد تیزی کے ساتھ 139.4500 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جاپانی ین آج بیک فٹ پر جاتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔ آج تمام کرنسیز کے ساتھ تقابلے میں ین کی قدر میں گراوٹ نظر آ رہی ہے۔ تاہم آسٹریلوی PMI Report کے تشویشناک اعداد و شمار کے اجراء کے بعد آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ آج جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/JPY) بھی 0.180 فیصد نیچے 88.7400 کی سطح پر آ گیا ہے۔

آج کے دن کے آغاز پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط نظر آنیوالا آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) Manufacturing PMI رپورٹ کا ڈیٹا جاری کئے جانے کے بعد 0.118 فیصد کمی کے ساتھ 0.6790 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے خلاف بھی آسٹریلیئن ڈالر (AUD/CAD) 0.108 فیصد کمی کے ساتھ 0.9220 پر آ گیا ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں Aussies (AUD/NZD) کی قدر میں 0.130 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 1.0750 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ اگر بات کریں امریکی ڈالر کے خلاف کیوی ڈالر (NZD/USD) کی تو یہ 0.020 فیصد اوپر 0.6320 کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button