چین کی توقعات سے منفی Caixin Manufacturing PMI رپورٹ جاری کر دی گئی۔

چین کے محکمہ شماریات (Chinese Bureau of Statistics) کی طرف سے دسمبر 2022ء کی توقعات سے زیادہ مایوس کن Caixin Manufacturing PMI رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق صنعتی پیداواری شعبے کا پرچیز مینیجرز انڈیکس (PMI) گذشتہ ماہ کے دوران 49 رہا ہے۔ جبکہ اگر اس کا تقابلہ نومبر 2022ء کے ڈیٹا کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 49.4 رہا تھا۔ سروسز سیکٹر کا انڈیکس 41.6 فیصد رہا ہے جبکہ اس سے قبل اسکے 46.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔ ڈیٹا میں محکمہ شماریات کے علاوہ چینی فیڈریشن آف لوجسٹکس اینڈ پرچیزنگ (CFLP) کے شماریاتی سروے کے اعداد و شمار شامل کئے گئے ہیں۔

یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مایوس کن ہے اور اسکے اجراء کے بعد Shanghai Composite اور Shenzhen Index میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین اسوقت کورونا کی وباء کے باعث بدترین معاشی صورتحال کا شکار ہےاور اسکی صنعتی پیداوار میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران پہلی بار چین میں بھوک اور غربت کے باعث عوامی احتجاج سامنے آیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button