پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ رواں ہفتے عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ متوقع مذاکرات میں مثبت پیشرفت کی امید پر سرمایہ کار پراعتماد نظر آ رہے ہیں۔

آج KSE100 انڈیکس 261 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40891 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 40598 سے 40895 تک رہی ہے۔ جبکہ دوسری طرف KSE30 بھی 126 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological resistance) کو عبور کرتے ہوئے 15102 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 14953 سے 15102 کے درمیان رہی ہے۔ آج مارکیٹ میں 233 کمپنیاں ٹریڈ کر رہی ہیں۔ جن میں سے 152 کی قدر میں اضافہ، 73 میں کمی جبکہ 8 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button