آسٹریلیئن اسٹاکس میں ملا جلا جبکہ نیوزی لینڈ میں مثبت رجحان
آج آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بنیافی وجوہات میں چینی رسد کی بحالی کے سلسلے میں پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال اور عالمی سرمایہ کاروں کی اکثریت کا کماڈٹیز کی طرف جھکاؤ ہے۔ آج امریکی وال اسٹریٹ کے ٹریڈنگ فلور پر بھی آسٹریلیئن اسٹاکس کی طلب (Demand) میں کمی دیکھی گئی ہے۔
آج ASX200 انڈیکس 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7056 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس نے ٹریڈنگ کا آغاز 7059 کی سطح سے کیا۔ جس کے بعد اسکی ٹریڈنگ رینج 7053 سے 7099 کے درمیان رہی ہے۔ جبکہ اسوقت تک اس میں 27 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ دوسری طرف آج نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا متاثرکن حجم (Capitalization) ہونے کے باوجود مارکیٹ محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہے لیکن اس کا جھکاؤ مثبت سمت میں ہے۔ NZX50 انڈیکس 69 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11652 کی سطح پر محتاط انداز سے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آج اسکی کم ترین سطح 11587 اور بلند ترین 11699 رہی ہے۔ جبکہ اب تک کیوی شیئرز بازار 80 لاکھ شیئرز کا کاروبار کر چکا ہے۔ جو کہ گذشتہ روز اسی وقت تک کے والیوم سے 15 فیصد کم ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔