امریکی اسٹاکس مندی کے رجحان پر بند
امریکی ڈالر (USD) اور اسکے بانڈز کی Yields میں اضافے کے بعد امریکی اسٹاکس میں گراوٹ رجحان رہا اور اسی پر کاروباری دن کا اختتام ہوا ہے۔ سب سے زیادہ مندی Dow Jones Industrial Average میں ریکارڈ کی گئی ہے جس کا انڈیکس 339 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Resistance) سے نیچے 32930 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ انڈیکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 33191 کی سطح سے ہوا جس کے بعد اسکی ٹریڈنگ رینج 33812 سے 33191 کے درمیان دیکھی گئی۔ مارکیٹ میں زیادہ تر فروخت کا رجحان رہا اور مجموعی طور پر 34 کروڑ 26 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ دیگر امریکی مارکیٹس میں بھی صورتحال اس سے مختلف نہیں رہی۔ NASDAQ میں بھی کاروباری سرگرمیوں کا اختتام منفی انداز میں ہوا ہے۔ NASDAQ Composite میں 153 پوائنٹس کی گراوٹ واقع ہوئی۔ جس کے بعد انڈیکس 10305 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا ہے۔ NASDAQ100 بھی 173 پوائنٹس نیچے 10741 کی سطح پر بند ہوا ہے۔
نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کا کاروباری دن بھی منفی رجحان پر ختم ہوا ہے۔ NYSE Composite انڈیکس 124 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15225 کی سطح پر بند ہوا۔ آج اس کی ٹریڈنگ رینج 15168 سے 15350 کے درمیان رہی۔ S&P میں دن بھر ملا جلا رجحان اور اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ S&P500 انڈیکس 44 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3808 پر بند ہوا۔ ادھر Russel2K میں بھی دن کا اختتام ملے جلے رجحان کے بعد 19 پوائنٹس کی مندی سے 1753 پر ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔