توقعات سے مثبت امریکی Non Farm Payroll رپورٹ جاری

امریکہ کی دسمبر 2022ء کی Non Farm Payroll Report جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس (BLS) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے ، جس کے مطابق ملک میں گذشتہ ماہ کے دوران 2 لاکھ 23 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ ملازمتوں کے اضافے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔

رپورٹ کی تفصیلات۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں بیروزگاری کی سطح 3.5 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 3.7 فیصد کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
فی گھنٹہ اجرت میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے قبل 0.4 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔
ہفتہ وار ملازمت کے گھنٹے (Weekly Working Hours) 34.4 رہے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل بھی اتنے ہی متوقع تھے۔
صنعتی ملازمتوں (Manufacturing Payrolls) میں 10 ہزار ملازمین کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل بھی اتنے ہی متوقع تھے۔
نجی ملازمتوں (Private Payrolls) کی تعداد میں 2 لاکھ 20 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 80 ہزار کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔
گھریلو ملازمین کی تعداد میں 7 لاکھ 17 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 86 ہزار کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔

جاری کی جانیوالی رپورٹ توقعات سے بہت زیادہ مثبت ہے اور اسکے نتیجے میں امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کی طلب (Demand) میں کمی کا امکان ہے۔ جبکہ یورو، برطانوی پاؤنڈ، سوئس فرانک سمیت دیگر کرنسیز کے مستحکم ہونے کی توقع ہے۔ دوسری طرف کماڈٹیز بالخصوص گولڈ، پلاٹینیئم اور پلاڈیئم کی طلب (Demand) میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ اسی طرح اسٹاک انڈیکسز کے بھی اوپر جانے کا امکان ہے کیونکہ اعداد و شمار افراط زر (Inflation) میں کمی اور معیشت کی بحالی کو ظاہر کر رہی ہے۔ جس FOMC کی فروری 2023ء کی میٹنگ میں شرح سود (Interest Rate) میں توقعات سے کم اضافے کا امکان ہے۔ اسی وجہ سے ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔۔ تاہم حتمی رجحانات رپورٹ کے اجراء سے دو گھنٹے کے بعد سامنے آییں گے۔ فوری طور پر آنیوالا ردعمل بعض اوقات حقیقی منظر نامے کو ظاہر نہیں کرتا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button