امریکی Non Farm Payroll کے بعد کرپٹو مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟
مثبت امریکی Non Farm Payroll کے اجراء کے بعد امریکی لیبر مارکیٹ پر افراط زر (Inflation) کے اثرات نمایاں طور پر کم ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں رسک فیکٹر کم ہو گیا ہے۔ جہاں پر اسٹاکس اور کماڈٹیز پر امریکی ڈالر (USD) کے بیک فٹ پر آنے سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وہیں کرپٹو مارکیٹ نے بھی اس موقعے کو ضائع نہیں ہونے دیا اور اگرچہ محدود رینج میں ہیں لیکن بہرحال مثبت اثرات کرپٹو کرنسیز پر مرتب ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے اجراء سے قبل دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن (BTC) 16 ہزار 5 سو ڈالر کے قریب ٹریڈ کر رہی تھی۔ لیکن ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد یہ 3 سو ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 16968 کہ سطح پر آ گیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اگر آج بٹ کوائن 17 ہزار کی اہم نفسیاتی سطح حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو 2023ء میں پہلی بار یہ 17 ہزار ڈالر کے ہندسے کو عبور کرے گا۔ گذشتہ دنوں کے دوران FTX اسکینڈل سے جڑے واقعات اور کرپٹو ریگولیشنز کی بازگشت نے کرپٹو مارکیٹ کی بنیادوں کو کمزور کیا ہے تاہم اس کے باوجود BTC اپنی قدر کو بحال کرنیکی کوشش کر رہا ہے۔ بٹ کوائن کی طرح ہی Ethereum بھی محدود رینج کے باوجود مثبت ایریا میں ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کی اشاعت کے بعد ایتھیریئم (ETH) بھی 17 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 1267 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ہر طرح کی صورتحال میں اپنی قدر بحال رکھنے والا لائٹ کوائن (LTC) بھی 2 ڈالرز کے اضافے سے دوبارہ 75 ڈالرز فی کوائن کی قیمت پر بحال ہوا ہے۔ آج اسکی سمت بھی مثبت ہے۔
دیگر کرپٹو کرنسیز اور Altcoins بڑی کرپٹو کرنسیز کی خرید کے ٹرینڈ کے باعث مثبت مومینٹم اختیار نہیں کر سکے اور انکی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مثال کے طور پر سولانا (SOL) آج 3.56 فیصد مزید کمی کے ساتھ اپنی دو ہفتوں کی گراوٹ کی سیریز جاری رکھے ہوئے ہے اور اسوقت 12.9510 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ FTX گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے سولانا نیٹ ورک کے ساتھ تعلقات اور امریکی ریگولیٹری اتھارٹیز کی طرف سے سولانا نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات کے اعلان کے بعد سے یہ 25 فیصد سے زائد قدر کھو چکا ہے۔ امریکی ادارے FTX کی ایپ اور ویب سائٹ کے مبینہ طور پر ہیک کئے جانے کے بعد فنڈز کی چوری اور غیر قانونی ٹرانسفرز میں سولانا نیٹ ورک کے استعمال ہونے پر بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔ جس کے بعد اس کی سرمایہ کاری کے حجم (Capitalization) میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ آج Polkadot کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ 0.57 فیصد کمی کے ساتھ یہ 4.5916 کی سطح پر آ گیا ہے۔ Avalanche بھی 2.72 فیصد نیچے 11.4300 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ Binance بھی آج ان کرنسیز میں شامل ہے جو کہ امریکی ڈالر کی گراوٹ کے باوجود بھی منفی سمت میں ٹریڈ کر رہے ہیں۔ FTX کی بدعنوانیوں اور خستہ حال مالی پوزیشن کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے Binance کی قدر میں آج 0.24 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 255.9516 ڈالرز فی کوائن میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ کارڈینو، Dogecoin اور Ripple بھی منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔