امریکی اسٹاکس میں کاروباری ہفتے کا انتہائی مثبت اختتام

امریکی Non Farm Payroll کے انتہائی مثبت اعداد و شمار کے اجراء کے بعد امریکی معیشت (U.S Economy) سے افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کے اثرات کی واضح کمی سے اسٹاکس اور کماڈٹیز کی ٹریڈ میں Risk Factor کی کمی سے امریکی اسٹاکس (U.S Stocks) میں کاروباری ہفتے کا اختتام انتہائی مثبت سطح پر ہوا ہے۔ خاص طور پر عالمی اسٹاکس (Global Stocks) کے تمام بڑے نام بہترین Gains کے ساتھ ہفتہ وار بریک پر گئے ہیں۔ جن میں LULU, EEM, KBH اور نیٹفلیکس (NFLX) کے علاوہ TRG Pakistan کی ذیلی کمپنی Infinity شامل ہیں۔ امریکی ڈالر کی بدترین پسپائی سے وال اسٹریٹ میں تمام عالمی اسٹاکس کی طلب و قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آج Dow Jones Industrial Jones کا ہفتہ وار اختتامیہ 700 پوائنٹس کے اضافے سے 33500 کی نفسیاتی حد (Psychological Support) کو عبور کرتے ہوئے 33630 کی سطح پر ہوا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 32997 سے 33710 کے درمیان رہی ہے۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم دیکھے گئے ہیں۔ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری سیشن کے دوران ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 36 کروڑ 54 لاکھ سے زائد رہی ہے۔

آج نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں کاروباری سرگرمیاں 314 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 15539 کی سطح پر بند ہوئی ہیں۔ NYSE Composite انڈیکس کے اس بہترین سیشن کی ٹریڈنگ رینج 15225 سے 15568 کے درمیان رہی ہے۔ Russel2000 کا جائزہ لیں تو اپنے حجم اور سائز کے لحاظ سے آج یہ انڈیکس بھی 39 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 1792 پر اختتام پذیر ہوا۔ S&P500 میں بھی کاروباری دن 86 پوائنٹس کی تیزی اور بہترین شیئر والیوم کے ساتھ 3895 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا ہے۔ جبکہ S&P400 آج 59 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 2489 پر بند ہوا ہے۔

آخر میں ذکر کریں گے NASDAQ کا۔ جس میں امریکی Non Farm Payroll رپورٹ کے اجراء کے بعد سرمایہ کاری کا رجحان انتہائی مثبت رہا ہے۔ NASDAQ Composite انڈیکس 264 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10569 پر بند ہوا۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 10265 سے 10604 کے درمیان میں رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 97 کروڑ 23 لاکھ کی ریکارڈ سطح پر رہی۔ NASDAQ100 میں کاروباری ہفتہ اور معاشی سرگرمیاں 299 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11040 پر بند ہوئیں ۔ انڈیکس میں 31 کروڑ 58 لاکھ شیئرز کی خرید فروخت ہوئی جبکہ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 10696 سے 11082 کے درمیان رہی۔ Dow Jones Utility Average کے Global Index پر نظر ڈالیں تو 21 پوائنٹس اوپر 981 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ آج کے اختتامیے سے سرمایہ کاروں میں آنے والے اعتماد کے نتائج آنیوالے دنوں میں بھی نظر آئیں گے۔ اور تیزی کا یہ تسلسل امریکی CPI رپورٹ کے اعداد و شماف سامنے آنے تک جارہ تہ سکتا ہے۔ اس کے بعد مارکیٹس کی Directions کا تعین کنزیومر پرائس انڈیکس کے ڈیٹا کے بعد کیا جا سکے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button