آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) 0.6880 کی سطح پر پیشقدمی کرتے ہوئے۔
بنیادی جائزہ
امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) نئے ہفتے کے پہلے سیشن کے دوران جارحانہ انداز میں آگے بڑھتے ہوئے 0.6880 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اور مسلسل پیشقدمی کر رہا ہے۔ گذشتہ اختتام ہفتہ پر امریکی Non Farm Payrolls کے مثبت اعداد و شمار اور لیبر مارکیٹ کی مضبوطی سے افراط زر (Inflation) کے اثرات واضح طور پر کم نظر آ رہے ہیں۔ جس کے بعد فیڈرل ریزرو کی فروری 2022ء کی میٹنگ میں شرح سود (Interest rate) میں کم اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ جس سے امریکی ڈالر دباؤ میں آ گیا یے۔ مارکیٹ میں رسک فیکٹر کم ہونے سے بھی امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے ریلیز ہونے کے بعد اختتام ہفتہ کے باعث آج پہلا ٹریڈنگ سیشن ہے جس میں آسٹریلین ڈالر اپنے امریکی ہم منصب کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کرتے ہوئے کئی ماہ کی کھوئی ہوئی سطح کو بحال کر رہا ہے۔ AUD/USD اس سے قبل گذشتہ ہفتے کے دوران بھی امریکی ISM Services Data کے اجراء کے بعد 0.6800 کی سطح پر آ گیا تھا۔ تاہم جمعے کے روز NFP کے انتظار میں Aussies ڈالر نے اپنی ٹریڈ محدود رینج میں جاری رکھی تھی۔ تاہم آج سڈنی اور ایشیئن سیشنز کی ابتداء میں ہی آسٹریلین ڈالر سمیت دیگر کرنسیز ڈالر کو دفاعی انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہی ہیں۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آسٹریلین ڈالر اپنی 20 دنوں کی Moving Average جو کہ 0.6750 کی سطح پر ہے سے اوپر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس کہ اس سے قبل جمعے کے سیشن کے دوران آسٹریلین ڈالر 0.6675 کی سطح سے اوپر اپنی 50 دن کی Moving Average کو عبور کر گیا تھا۔ جبکہ اب سے تھوڑی دیر قبل AUD/USD اپنی 200SMA کو 0.6849 کی سطح پر اوپر کر گیا تھا۔ اس طرح Aussies ڈالر پوری طرح سے Bullish ایریا میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6915, 0.6945 اور 0.6975 ہیں۔ جس سے اوپر اسکا نفسیاتی لیول (Psychological Level) 0.7000 ہے۔ جبکہ اس کے سپورٹ لیولز 0.6860, 0.6820 ہیں۔ جن سے نیچے نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) کا لیول 0.6800. ہے جبکہ تیسرا سپورٹ لیول اس سے نیچے 0.6780 ہے۔ اس کے مومینٹم انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر اسے 75 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish جبکہ 5 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اس کی 0.7000 کی نفسیاتی سطح کو عبور کرنے کی کوشش کرنیوالی بڑی Bullish ریلی ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔