WTI کی Bullish Rally پیشقدمی کرتے ہوئے 75.00 کے قریب ۔

بنیادی تجزیہ

جمعے کے روز سے ہی Crude Oil بالخصوص WTI کی طلب (Demand) میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ چین میں کورونا کی وجہ سے تین سال سے عائد سخت ترین معاشی اور سماجی پابندیوں کا خاتمہ ہے۔ جس کے بعد صنعتی و دیگر معاشی سرگرمیاں دوبارہ معمول پر آ رہی ہیں۔ پیداواری شعبے (Manufacturing Sector) میں نہ صرف معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں بلکہ عالمی تجارت کا پہیہ ایک بار پھر رواں دواں ہو چکا ہے۔ اس کے بعد فوریکس اور اسٹاکس کے علاوہ کماڈٹیز بالخصوص Crude Oil کی طلب (Demand) میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے کیونکہ چین دنیا کی 60 فیصد پیداواری سرگرمیوں کا احاطہ کرتا ہے اور ان سرگرمیوں کے معمول پر آنے سے ذرائع توانائی (Energy Resources) جن میں قدرتی گیس (Natural Gas), کروڈ آئل اور صنعتوں میں استعمال ہونیوالے Heating oil شامل ہیں۔ صرف چین میں روزانہ 13.4 ملین بیرل کروڈ آئل استعمال کیا جاتا ہے۔ جمعے کے روز 74 ڈالر فی بیرل پر بند ہونیوالا WTI کروڈ آئل آج 75 ڈالرز فی بیرل کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے۔ کماڈٹیز مارکیٹ میں WTI کے آرڈرز میں آج دوگنا اضافہ ہوا ہے اور 90 فیصد خریدار کمپنیاں چینی ہیں۔ اس رجحان کو دیکھتے ہوئے آنیوالے دنوں میں اگر عالمی سطح پر پیداوار میں اضافہ نہ کیا گیا تو چینی صنعتوں میں اس کی طلب اتنی زیادہ ہو سکتی ہے کہ کروڈ آئل کی قیمتیں 100 ڈالرز فی بیرل تک جا سکتی ہیں۔ جس سے WTI رواں سال کے آغاز میں ہی سال 2022ء کی بلند ترین سطح کو عبور کر سکتا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج WTI کی ٹریڈ کا آغاز اپنی 21DMA کی سطح کی طرف پیشقدمی سے کیا ہے جو کہ 77.00 پر ہے۔ دن کے آغاز میں 73.87 ڈالرز فی بیرل سے آغاز کرنیوالا کروڈ آئل 0.79 فیصد کی تیزی کے ساتھ 74.45 کی سطح پر آ گیا ہے اور ابھی بھی Bullish Rally اسٹرینتھ حاصل کر رہی ہے۔ اگر اسکے ٹرینڈ لیولز کا جائزہ لیں تو اسکی 21DMA کی سطح 77.06 جبکہ 50DMA اس سے اوپر 79.94 ، 100 دنوں کی Moving Average کی سطح 83.09 اور 200DMA (جولائی 2022ء کی سطح) 93.01 ڈالرز فی بیرل ہے جس کی بحالی کی 75.00 فیصد ٹرینڈ لائن سے اوپر WTI آ چکا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں(Resistance Levels) 75.00, 76.50 اور 77.40 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 74.20, 72.90 اور 71.85 ہیں۔ WTI کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 48 فیصد Bullish جبکہ 43 فیصد Bearish اور 9 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ موجودہ سطح پر اس کا محور 75.20 کی سطح ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button