پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ میں کمی۔ PSX کا منفی آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج نئے کاروباری ہفتے کے پہلے دن منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجوہات میں ملک کی غیر یقینی معاشی اور سیاسی صورتحال ہے۔ ہفتے کے روز پاکستانی مرکزی بینک (State Bank Of Pakistan) کے جاری کردہ اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے تین بینکوں کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز قرض کی قسطیں ادا کئے جانے کے بعد غیر ملکی زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) تاریخ میں پہلی بار 4 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آ گئے ہیں۔ جس کے بعد ایک بار پھر ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبریں مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہی ہیں اور سرمایہ کار سائیڈ لائن ہونے کے لئے اپنی پوزیشنز فروخت کر رہے ہیں۔ آج KSE100 انڈیکس 182 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ جمعے کے روز عبور کردہ 41 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) کو توڑتے ہوئے۔ 40820 پر آ گیا ہے۔ آج اس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 41074 سے ہوا جس کے بعد انڈیکس مسلسل نیچے کی طرف گراوٹ کا شکار ہے۔ اسکی کم ترین سطح 40824 ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 61 پوائنٹس کم ہو کر 15118 پر مندی کا شکار ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 15106 سے 15231 کے درمیان ہے۔ آج PSX میں ابتدائی سیشن کے دوران 225 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 53 میں تیزی 166 میں مندی اور 6 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ جبکہ پہلے ایک گھنٹے کے دوران شدید گراوٹ کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ 21823 ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں جن میں 3 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کی ٹریڈ ہوئی ہے۔ شیئر بازار میں زبردست Panic Selling جاری ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button