اٹک ریفائنری لیمیٹڈ (ATRL ): Bearish مارکیٹ میں بھی بہترین کارکردگی۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے ریفائنری سیکٹر کے اسٹاکس میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ماری پیٹرولیم کی طرف سے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے بعد آج ریفائنریز کے اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید گراوٹ کے باوجود اٹک ریفائنری لمیٹڈ (ATRL) میں انتہائی Bullish ریلی دیکھی جا رہی ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ ATRL پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انتہائی متحرک اسٹاکس میں سے ایک ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور Holding, دونوں طرح کی ٹریڈ میں مقبولیت حاصل ہے۔ اٹک ریفائنری لمیٹڈ کا قیام 8 نومبر 1978ء کو بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی عمل میں آیا تھا۔ تاہم 26 جون 1979ء کو یہ پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل ہو گئی۔ یہ بھی واضح رہے کہ اٹک ریفائنری، اٹک آئل کمپنی انگلینڈ کی ذیلی شاخ ہے جو کہ برطانیہ میں Coral Holdings کے نام سے لسٹڈ ہے۔ اس کا بنیادی سرمایہ اسکے قیام کے وقت 17 کروڑ 89 لاکھ روپے رکھا گیا تھا۔ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ 10 کروڑ 6 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کے لئے 4 کروڑ 26 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 40 فیصد بنتے ہیں۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 114 روپے 30 پیسے سے لے کر 183 روپے فی شیئر تک رہی ہے۔ اس کا طویل المدتی ہدف 500 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج ATRL نے اپنی سرگرمیوں کا آغاز 161 روپے 49 پیسے سے کیا۔ جبکہ اس کے بعد یہ مسلسل Bullish مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہوئے اپنی آج کی بلند ترین سطح 172 روپے تک پہنچا ہے۔ تاہم اسوقت یہ اپنی گذشتہ روز کی سطح سے 6 روپے 2 پیسے کے اضافے کے ساتھ 167 روپے 89 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی قدر کی حدوں کا جائزہ لیں تو اسکا Upper Cap موجودہ سطح سے 7 روپے اوپر 174 روپے 1 پیسے پر جبکہ Lower Lock موجودہ سطح سے 6 روپے 18 روپے نیچے 149 روپے 73 پیسے پر ہے۔ اسوقت یہ اپنی 7، 21 اور 50 دن کی Moving Average سے اوپر جبکہ 100 روزہ اوسط (168) کے بالکل قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 60 فیصد Bullish جبکہ 3پ فیصد Bearish اور 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ یہاں خریداری کا پوائنٹ 166 اور فروخت کا محور 171 سے اوپر ہے۔ جبکہ Holding کے ساتھ 180 سے اوپر کا ٹارگٹ ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button