یورپی اسٹاکس میں دوران ٹریڈ مثبت رجحان

آج یورپی اسٹاکس (European Stocks) میں دوران ٹریڈ مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یورپی Current Accounts رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار کے اجراء کے مارکیٹ پر مثبت اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ آج FTSE100 انڈیکس ملے جلے رجحان اور 10 پوائنٹس کے اضافے سے 7709 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف جرمنی کی مثبت معاشی رپورٹس کے بعد Dax30 میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ انڈیکس 133 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 14745 پر آ گیا ہے جبکہ CAC40 میں آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انڈیکس 30 پوائنٹس مستحکم ہو کر 6891 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یورپ کی سب سے بڑی مارکیٹ اٹلی کی FTSEMIB میں سرمائے کے بہترین حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم کے ساتھ ٹریڈ ہو رہی ہے۔انڈیکس 168 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25348 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اس کی ٹریڈنگ رینج 25195 سے 25381 کے درمیان رہی ہے۔ جبکہ اب تک مارکیٹ میں 38 کروڑ 92 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ انڈیکس 70 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11214 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج سوئس انڈیکس نے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 11152 سے کیا۔ اسکی بلند ترین سطح 11216 اور کم ترین 11152 رہی ہے۔ جبکہ اسوقت تک مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 2 کروڑ 54 لاکھ سے زائد ہے۔

یورپ کی دوسری بڑی مارکیٹ ہیلسینکی اسٹاک ایکسچینج (HEX) میں بھی ابتداء سے ہی سرمایے کا بہترین حجم (Capitalization) اور متاثر کن شیئر والیوم نظر آ رہے ہیں۔ اسوقت انڈیکس 209 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11321 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 11186 سے 11330 کے درمیان ہے جبکہ اسوقت تک مارکیٹ میں 3 کروڑ 13 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ ادھر IBEX35 میں آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ آج جاری ہونیوالی منفی ٹریڈ نیلسن رپورٹ ہے۔ جس کے بعد سرمایہ کار انتہائی محتاط نظر آ رہے ہیں۔ انڈیکس 2 پوائنٹس کے اضافے سے 8702 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اگر انفرادی اسٹاکس کی بات کریں تو عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں سب سے زیادہ تیزی Lufax Holdings Limited میں رہی۔ جسکی شیئر ویلیو 18.06 فیصد تیزی کے ساتھ 2.57 یورو فی شیئر کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ کمی Grupo Simec کے اسٹاکس میں ریکارڈ کی گئی ہے۔ جو کہ 7.50 فیصد کمی کے ساتھ 34.19 یورو فی شیئر کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ ان کے علاوہ Garphex Group کی فی شیئر قیمت میں 7.49 اور Concord Medical Services میں 6.94 فیصد کمی ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button