آج کے اہم معاشی واقعات بین الاقوامی مارکیٹس پر کیا اثرات مرتب کر سکتے ہیں ؟
آج منگل، 10 جنوری 2023ء ہے۔ معاشی واقعات کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.00 بجے برطانیہ کی دسمبر 2022ء کے BRC Retail Sales Monitor کے اجراء سے ہوئی ہے۔ ترکی کی نومبر 2022ء کی رپورٹس کی ایک سیریز 7.00 بجے جاری کی جانیوالی ہے جن میں Unemployment Report کے علاوہ صنعتی پیداواری رپورٹ (Industrial Production Report) کے ماہانہ اور سالانہ اعداد و شمار شامل ہیں۔ برطانوی محکمہ خزانہ کے 10 سالہ سرمایہ کاری بانڈز کی نیلامی (Gilt Auction) عالمی معیاری وقت کے مطابق 10.00 بجے منعقد کی جائیگی۔
امریکی فیڈرل ریزرو (U.S Federal Reserve) کے سربراہ جیروم پاول عالمی معیاری وقت کے مطابق 14.00 بجے تقریر کریں گے۔ جس میں ہ امریکی معیشت پر افراط زر (Inflation) کے اثرات پر روشنی ڈالیں گے۔ اس کے علاوہ انکی تقریر سے فروری 2023ء کی FOMC کی میٹنگ کے بارے میں بھی اہم اشارے مل سکتے ہیں جو کہ امریکی Non Farm Payrolls کے اجراء کے بعد سے دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے امریکی ڈالر کو متحرک کر سکتے ہیں۔ کیونکہ روائتی طور پر FOMC کی میٹنگز سے پہلے اسکے مرکزی بورڈ کے سربراہان کی طرف سے مختلف تقریبات میں کی گئیں تقاریر سے ہی آئندہ کی پالیسیز کے بارے میں پیشگوئی کی جاتی ہے۔ 15.00 بجے امریکہ کی Whole Sale Inventories کی نومبر 2022ء کی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ یہ رپورٹ کسی حد تک امریکی ڈالر کی پرفارمنس پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ تاہم امریکی ڈالر کے سرمایہ کار کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں جو کہ جمعرات 12 جنوری کو جاری کی جائے گے۔ اس رپورٹ سے قبل امریکی ڈالر اور عالمی مارکیٹس (Global Markets) کی سمت لگ بھگ یہی رہے گی۔ امریکہ کے تین سالہ مدت کے سرمایہ کاری سرٹیفیکیٹس 18.00 بجے آن لائن نیلامی کے ذریعے امریکی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔
امریکہ کی ہفتہ وار Crude oil Inventories کی رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق 21.30 بجے جاری کی جائے گی۔ یہ رپورٹ بھی امریکی ڈالر کو کسی حد تک متاثر کر سکتی ہے۔ جنوبی کوریا کی دسمبر 2022ء کی Unemployment Report کا اجراء 23.00 بجے کیا جائے گا۔ یہ رپورٹ کوریائی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) کو متاثر کرے گی۔ آج کے عالمی معاشی دن کا اختتام 23.50 بجے جاپانی کی غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر (Foreign Exchange Reserves) کی رپورٹ کے اجراء کے ساتھ ہو گا جس کے اثرات 11 جنوری کی ایشیائی مارکیٹس پر متوقع طور پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔