Nikkei225 میں تیزی، Hang Seng میں گراوٹ، چینی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان

آج ایشیائی اسٹاکس (Asian Stocks) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ Nikkei225 میں دن کا اختتام 201 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 26175 کی سطح پر مثبت انداز میں ہوا ہے۔ امریکی وال اسٹریٹ میں Nasdaq کے عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں ٹیکنالوجی سیکٹر کے اسٹاکس کی طلب (Demand) میں مسلسل دوسرے دن بھی زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد Nikkei225 میں بھی عالمی ٹیکنالوجی اسٹاکس میں آنیوالی تیزی کے تسلسل سے مجموعی طور پر انڈیکس کا منظر نامہ مثبت رہا۔ آج Topix میں 5 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے انڈیکس 1880 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ جبکہ Hang Seng میں دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد دن کے اختتامی سیشن میں انڈیکس 79 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21309 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسوقت تک مارکیٹ میں 2 ارب ڈالرز سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔

چینی اسٹاکس میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ میں گراوٹ سے مجموعی طور پر ٹام اسٹاک مارکیٹس ہی متاثر ہوئی ہیں۔Shanghai Composite میں دن کا اختتام 6 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3169 پر ہوا ہے۔ جبکہ SHENZHEN میں کاروباری سرگرمیاں 56 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11506 پر اختتام پذیر ہوئی ہیں۔ KOSPI میں بھی ملا جلا رجحان رہا۔ جس کے بعد انڈیکس 1 پوائنٹس کی معمولی تیزی کے ساتھ 3151 کی سطح پر بند ہوا۔

آج NIFTY50 میں منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔انڈیکس 204 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 17894 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Straight Time index میں ملا جلا رجحان رہا۔ جس کے بعد دن کا اختتام اختتامی سیشن کے دوران 45 پوائنٹس کی کمی سے 3261 پر ہوا ہے۔ تائیوان اسٹاک ایکسچینج(TSEC) میں کاروبار کا اختتام قدرے مثبت انداز میں ہوا ہے۔ Weighted Index اختتامی سیشن میں 50 پوائنٹس کے اضافے سے 14802 پر بند ہوا ہے۔ KLCI آج دن کے اختتام پر 12 پوائنٹس کی کمی اور ملے جلے رجحان کے ساتھ 1481 کی سطح پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button