کرپٹو مارکیٹ میں تیزی۔ بٹ کوائن 17 ہزار سے اوپر مستحکم

آج کرپٹو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ بٹ کوائن موجودہ سیشن کے دوران 17271 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں سے بٹ کوائن اس سطح پر مستحکم ہے جبکہ ایتھیریئم (Ethereum) بھی 12 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 1333 کی سطح پر محدود رینج میں مثبت سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Tether اپنی گذشتہ روز کی سطح 1.0000 کی سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف Binance Coin آج 2.65 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 275.2900 کی سطح پر آ گیا ہے۔ Ripple بھی 0.18 فیصد تیزی کے ساتھ 0.3498 پر محتاط انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے۔ سولانا (SOL) آج بھی گراوٹ کا شکار ہے۔ FTX گیٹ اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کے سولانا نیٹ ورک اور انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعلقات منظر عام پر آنے کے بعد سے سولانا مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور دسمبر 2022ء کے وسط سے لے کر اب تک اپنی 25 فیصد سے زائد قدر کھو چکا ہے۔

کرپٹو کرنسیز کے تمام بحرانوں میں اپنی قدر مستحکم رکھنے والا لائٹ کوائن (LTC) آج 0.63 ڈالرز کی معمولی کمی کے ساتھ 81 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ اسوقت LTC انتہائی Bullish زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ اور اپنی گذشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح سے محض 7 ڈالرز کے فاصلے پر ہے۔ Dogecoin بھی ملے جلے رجحان کے ساتھ 0.0764 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اگر Polkadot کا جائزہ لیں تو یہ 0.32 فیصد تیزی کے ساتھ 4.9099 کی سطح پر بحال ہونےکی کوشش کر رہا ہے۔ Cardano بھی 0.02 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 0.3169 کی سطح پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button