نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) 0.6400 کے قریب اپنی ہفتہ وار رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے۔

بنیادی جائزہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) آج 0.06 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6380 کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا اسی 0.6400 کی نفسیاتی حد (Psychological resistance) کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ گذشتہ سال نومبر سے یہ اسکی ٹریڈ کی ہفتہ وار بلند ترین سطح رہتی ہے تاہم کیوی ڈالر کافی عرصے سے اسی ہفتہ وار رینج کے اندر ہی اتار چڑھاؤ کا شکار رہتا ہے۔ آج بھی نیوزی لینڈ ڈالر اپنے امریکی ہم منصب کو کی کمزوری کو بھانپ کی مسلسل اوپر ریلی کیلئے اسٹرینتھ اکھٹی کرنے میں مصروف ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران اسکی بلند ترین سطح 0.6410 رہی ہے۔ اس لئے موجودہ سطح پر بھی یہ سرمایہ کاروں کی خریداری کے لئے انتہائی پرکشش ہے۔ امریکی CPI رپورٹ کے اجراء تک نیوزی لینڈ ڈالر امریکی ڈالر کے خلاف اپنی پیشقدمی جاری رکھ سکتا ہے۔ تاہم CPI کے اعداد و شمار فاریکس مارکیٹ کی آئندہ کی سمت کا تعین کریں گے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

اسوقت نیوزی لینڈ ڈالر کا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 54.5790 ہے جو کہ خریداری کا ایکشن ظاہر کر رہا ہے۔ جبکہ اسکے STOCH 9, 6 بھی 55.5663 کی سطح پر Strong Buy کا ہی مشورہ دے رہے ہیں۔ اسکی Moving Averages کا جائزہ لیں تو 20DMA موجودہ سطح کے بالکل نیچے 0.6370 پر ہے یعنی تھوڑی دیر قبل ہی اس نے 20 دنوں کی Moving Average کو عبور کیا ہے۔ 50 DMA کا جائزہ لیں تو اسوقت کیوی ڈالر بالکل اسی پر موجود ہے اور 0.6380 کو ہی ٹیسٹ کر رہا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی پہلی مزاحمتی حد (Resistance Level) 0.6385 ہے۔ جبکہ اس سے اوپر 0.6400 کی نفسیاتی حد (Psychological Level) ہے۔ جس سے اوپر اس کی دوسری مزاحمتی حد (R2) 0.6420 اور تیسری 0.6445 ہے۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 0.6360, 0.6320 اور 0.6280 ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 55 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ جبکہ اسکے محور( Pivots) 0.6382, 0.6367 اور 0.6360 ہیں۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا اشارہ دے رہے ہیں۔ تیسری مزاحمتی حد (R3) کو عبور کرنے کی صورت میں یہ اوپر کے لیولز کو عبور کرنیکے لئے درکار اسٹرینتھ حاصل کر لے گا۔ جبکہ تیسرا سپورٹ لیول توڑنے کی صورت میں یہ اپنی محدود رینج میں گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے لیکن نیوزی لینڈ ڈالر ہمیشہ اپنی قدر کو بحال کر لیتا ہے۔ تاہم اسوقت یہ اپنے نفسیاتی ہدف کے بالکل قریب ہے اور اسے عبور کرنے پر اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس ممکنہ طور پر 71 تک پہنچ جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button