آسٹریلین ڈالر میں تیزی، ین اور NZD/USD میں ملا جلا رجحان

آج ایشیاء پیسیفک فوریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے دوران امریکی ڈالر ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ کرتا ہوا اپنی قدر بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ لیکن اسوقت کوئی مثبت ٹریگر نہ ہونے کی وجہ سے USD کسی سمت کے بغیر ٹریڈ کر رہا ہے یہ سلسلہ کل یعنی 12 جنوری کو CPI رپورٹ کے اجراء تک جاری رہ سکتا ہے۔ آج امریکی ڈالر جاپانی ین (USD/JPY) کے مقابلے میں 0.180 فیصد تیزی کے ساتھ 132.4800 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے خلاف یورو (EUR/JPY) 0.130 فیصد اضافے کے ساتھ 142.1300 کی سطح پر مسلسل پیشقدمی کر رہا ہے۔ دوسری طرف ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) 0.40 فیصد اوپر 91 کے نفسیاتی ہدف سے اوپر 91.4400 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج آسٹریلین ڈالر مثبت ریٹیل سیلز کے اعداد و شمار کے سامنے آنے کے بعد تیزی کا انداز اپنائے ہوئے ہے اور گذشتہ روز کی گراوٹ کے بعد مسلسل اپنی قدر کو بحال کر رہا ہے۔ آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں Aussies ڈالر (AUD/USD) 0.260 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6910 کی سطح پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ جبکہ اپنے کینیڈین حریف کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) 0.350 فیصد اضافے کے ساتھ 0.9280 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD) 0.290 فیصد اوپر آ کر 1.0840 کی سطح پر جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہے۔ ادھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں کیوی ڈالر (NZD/USD) منفی انداز اختیار کر کے محدود رینج میں منفی انداز اپنائے ہوئے ہے۔ اسوقت یہ 0.6370 کی سطح پر محتاط انداز اپنائے ہوئے ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button