آسٹریلین مثبت ریٹیل سیلز رپورٹ: AUD/USD کی Bullish Rally
بنیادی تجزیہ
آسٹریلیا کی نومبر 2022ء کی Retail Sales Report آج ریلیز کی گئی ہے۔ آسٹریلوی محکمہ شماریات (Department of Statistics) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2022ء کے دوران ملکی ریٹیل سیلز میں 1.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل 0.5 فیصد کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ یہ اعداد و شمار جنوری 2022ء سے لے کر اب تک سب سے بہترین ہیں۔ ریٹیل سیلز میں ہونیوالے ریکارڈ اضافے کی بنیادی وجہ Black Friday کے ایونٹ پر کورونا کی وباء کے بعد پہلی بار ریکارڈ سیاحوں (Tourists) کی آمد ہے جس نے معاشی سرگرمیوں پر بھی مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔ محکمہ شماریات کی یہ رپورٹ توقعات سے بہت زیادہ مثبت ہے اور اسکے انتہائی مثبت اثرات آسٹریلوی کرنسی اور معاشی اعشاریوں (Financial indicators) پر مرتب ہو رہے ہیں۔ آسٹریلین ڈالر جو کہ گذشتہ روز مندی کا شکار تھا، آج دوبارہ 0.6900 کی سطح پر اسٹرینتھ جمع کر رہا ہے اور اوپر کے لیولز پر بحال ہونے کے لئے ایک بڑی Bullish Rally متوقع ہے۔ تاہم حتمی طور پر Direction کا تعین 12 جنوری کو جاری ہونیوالی امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے ریلیز ہونے کے بعد کیا جا سکے گا۔ اسوقت تک موجودہ لیولز میں کسی بڑے اتار چڑھاؤ کی توقع نہیں ہے۔۔ لیکن ممکنہ طور پر آسٹریلیین ڈالر آج 0.7000 کو عبور کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر اپنی 21 روزہ Moving Average سے اوپر پہنچ گیا ہے۔ جبکہ یہ پہلے ہی اپنی 50 ، 100 اور 200DMA سے اوپر ایک محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا تھا۔ یہاں سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح سے اوپر اسکی پہلی مزاحمتی حد (R1) 0.6950 ہے۔ جبکہ اس کے بعد دوسری مزاحمتی حد (R2) 0.7000 کے نفسیاتی ہدف سے اوپر 0.7005 ہے۔ اسکی تیسری حد 0.7040 ہے۔ جبکہ اس کے سپورٹ لیولز 0.6875, 0.6835 اور 0.6745 ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bullish اور 45 فیصد Bearish اور 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز ایک محدود پیمانے کی Bullish Rally کا اشارہ کر رہے ہیں اور 0.6875 کے قریب Buying Call دے رہے ہیں۔ 0.7000 کی نفسیاتی سطح سے اوپر آسٹریلین ڈالر انتہائی Bullish زون میں داخل ہو جائے گا ۔اسکا رہلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) آج 59.19 پر آ گیا ہے جو کہ خریداری کے رجحان اور موقع کو ظاہر کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔