PSX میں کاروباری سرگرمیوں کا مثبت آغاز

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مثبت سطح پر ہوا ہے۔ عالمی ڈونرز کانفرنس میں پاکستان کی معاشی بھرپور معاشی امداد کے اعلانات،سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے 15 ارب ڈالر کا مجموعی پیکیج اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں وزیر اعلی کی طرف سے اعتماد کے ووٹ کے بعد غیر یقینی صورتحال میں کمی، یہ ایسے عوامل ہیں جن کے مثبت اثرات آج پاکستان کی Capital Market پر مرتب ہوئے ہیں۔

آج KSE100 انڈیکس 159 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 40918 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 40668 سے 40962 کے درمیان ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 69 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15210 کی سطح پر مستحکم ہے۔ آج تھرٹی انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 15093 سے 15236 کے درمیان ہے۔

آج PSX کے شیئر بازار میں 222 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 129 کی قدر میں اضافہ، 75 میں کمی جبکہ 18 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ اب تک مارکیٹ میں 23445 ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button