ایشیائی اسٹاکس میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ

آج ایشیائی اسٹاکس میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ امریکی مارکیٹ NASDAQ کے ٹیکنالوجی اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافے کے بعد ایشیئن مارکیٹس محدود رینج میں جاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ آج Nikkei225 انڈیکس 6 پوائنٹس کے اضافے سے 26451 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 26381 سے 26547 کے درمیان ہے۔ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس Topix میں بھی یہی صورتحال ہے۔ انڈیکس 6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1908 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

چینی اسٹاکس میں آج سست روی، ملا جلا رجحان اور کم شیئر والیوم دیکھے جا رہے ہیں Shanghai Composite انڈیکس 1 پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 3161 اور SHENZHEN کا SZi اسوقت 20 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11460 کی سطح پر ٹریڈ کر رہے ہیں جبکہ Hang Seng اپنی گذشتہ روز کی اختتامی سطح سے 4 پوائنٹس اوپر 21440 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔انڈیکس اب تک 1 ارب 76 کروڑ ڈالرز کا کاروبار کر چکا ہے جبکہ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 21223 سے 21698 کے درمیان ہے۔ اپنے آغاز پر منفی رجحان کا شکار ہونے کے بعد انڈیکس نے 3 سو سے زائد پوائنٹس بحال کئے ہیں۔ کوریائی انڈیکس KOSPI میں بھی 10 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 2370 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف Straight Times Index آج 10 پوائنٹس کمی کے ساتھ 3260 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ KLCI اسکے برعکس 10 پوائنٹس اوپر 1498 پر محتاط انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

تائیوان اسٹاک ایکسچینج (TSEC) کے Weighted Index میں 19 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد انڈیکس 14731 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر NIFTY50 انڈیکس 27 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11664 پر ملے جلے انداز میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button