امریکی CPI: گولڈ اور کرپٹو میں تیزی، ڈالر انڈیکس (DXY) میں شدید گراوٹ

توقعات کے مطابق امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے اجراء کے بعد عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں رسک فیکٹر کم ہونے سے کماڈٹیز بالخصوص گولڈ کی طلب (Demand) میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ سنہری دھات 10 ڈالرز سے زائد کے اضافے کے ساتھ 1886 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گئی جبکہ چاندی (Silver) بھی 1.19 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 23.7551 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔ لیکن خلاف توقع پلاٹینیئم اور پلاڈیئم کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ Platinum رپورٹ کے اجراء کے بعد 5.27 ڈالرز کی کمی سے 1068 اور Palladium بھی 6 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 1778 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ صنعتی دھاتوں (Commercial Metals) میں تانبا (Copper) 169 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 9156 ڈالرز فی ٹن پر آ گیا ہے۔ جبکہ پیتل (Tin) کی قدر میں تمام کماڈٹیز کی نسبت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اور یہ 1026 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 26600 ڈالرز فی ٹن میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ذرائع توانائی (Energy Resources) پر اثرات

امریکی CPI رپورٹ میں افراط زر (Inflation) کم ہونے سے خام تیل (Crude Oil) کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ Brent آئل 1.07 ڈالرز اضافے سے 83.7324 ڈالرز فی بیرل اور WTI آئل 1.15 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 78.5871 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہے ہیں۔ جبکہ قدرتی گیس (Natural Gas) کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد یہ 5 فیصد سے زائد کے اضافے کے ساتھ 3.8579 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ کی سطح پر آ گئی ہے۔ تاہم کوئلہ (Coal) 7 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 165 ڈالرز فی ٹن میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

فاریکس اور کرپٹو کرنسیز کا ردعمل کیسا رہا ؟

آج فاریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) 102 کی سطح پر آ ھیا۔ جبکہ امریکی ڈالر (USD) کے دفاعی انداز اختیار کرنے کے بعد اس کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 0.005 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1.0800 کی سطح کو مئی 2022ء کے بعد پہلی بار حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈز ( GBP/USD) 0.0300 فیصد اوپر 1.2150 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.002 فیصد کمی کے ساتھ 0.9290 پر آ گیا ہے۔ کرپٹو کرنسیز کی بات کریں تو بٹ کوائن (Bitcoin) 158 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 18084 کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ نومبر 2022ء میں FTX گیٹ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد بٹ کوائن پہلی بار 18 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ جبکہ ایتھیریئم (ETH) اپنے سابقہ لیول 1386 ڈالرز پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button