یورپی مرکزی بینک (ECB) اور SNB کی پالیسیز اور EUR/CHF پر اثرات
سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EURCHF) درجہ مسابقت (Parity Level) سے اوپر آ گیا ہے۔ اور MUFG بینک کے تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی ہے کہ اگر اس سطح سے سوئس فرانک کی قدر بحال نہ ہوئی یا پھر سوئس مرکزی بینک (SNB) نے مداخلت نہ کی تو یورو اپنے سوئس حریف کے مقابلے میں 1.0400 کی سطح تک پیشقدمی کر سکتا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سوئس فرانک کی قدر میں دیگر یورپی کرنسیز کے مقابلے میں زبردست گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں مایوس کن معاشی رپورٹس اور مرکزی بینک کی طرف سے فرانک کو مطلوبہ سپورٹ کا نہ ملنا تھا۔ MUFG کے معاشی ماہرین کے خیال میں جہاں دیگر تمام سینٹرل بینکس شرح سود (Interest Rate) میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں سوئس نیشنل بینک نے اپنی کرنسی کو معاشی حالات کے دھارے پر چھوڑا ہوا ہے۔ اگرچہ SNB اسوقت جاپانی ماڈل پر عمل کر رہا ہے۔ لیکن یہ اس کی طرح متبادل مانیٹری ٹولز کو استعمال کر کے اپنی کرنسی کو سپورٹ نہیں دے رہا۔
ادھر MUFG بینک کے اس تجزیئے کی اشاعت کے تھوڑی ہی دیر کے بعد سوئس مرکزی بینک نے اپنی کرنسی (سوئس فرانک) کو مزید گراوٹ سے بچانے کے لئے مداخلت کا اعلان کر فیا۔ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک اپنی کرنسی کی سپورٹ کے لئے جلد ہی اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کرنیوالا ہے تا کہ فرانک کو مزید گراوٹ سے بچایا جا سکے۔ اپنے بیان بینک نے مزید کہا ہے کہ بینک مانیٹری اقدامات کے لیے مناسب لیول اور وقت کا انتظار کر رہا تھا۔ تاہم ہم پراعتماد ہیں کہ ہم بانڈز کی صورت میں سوئس فرانک کی قدر میں ہونیوالی گراوٹ کو بروقت اور موثر انداز میں کنٹرول کریں گے۔ سوئس نیشنل بینک کے اس اعلان کے بعد عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں یہ تاثر بھی کافی حد تک کم ہوا ہے کہ سوئس حکام کو اپنی کرنسی کے بارے میں کوئی تشویش نہیں ہے اور وہ کسی قسم کی غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں ادھر یورپی مرکزی بینک (ECB) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کو سخت کیے جانے کے عمل کو جاری رکھنے کا بھی اعلان سامنے آیا ہے۔ جس کے بعد یورو بھی مزید جارحانہ مومینٹم اختیار کر سکتا ہے اور دونوں یورپی کرنسیز (سوئس فرانک اور یورو) کا زبردست مقابلہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔ یہ نہ صرف یورو اور فرانک کی جنگ ہے بلکہ یورپی مرکزی بینک (ECB) اور سوئس مرکزی بینک (SNB) کا بھی مانیٹری ٹولز کو موثر انداز میں نافذ کرنے اور مالیاتی پالیسیز کے نفاذ کا بھی باہمی امتحان ہے۔ نتیجہ چاہے کچھ بھی ہو، آنیوالے دنوں میں ہمیں دونوں کرنسیز اور معیشتوں کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں معاشی ماہرین EUR/CHF کے 1.0200 سے 1.0400 کے درمیان محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم ہونیکی پیشگوئی کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔