چین: 2022ء کی ٹریڈ رپورٹ ریلیز کی دی گئی

چین کی 2022ء کی ٹریڈ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ چینی کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال کے دوران برآمدات (Exports) میں 10.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم رپورٹ کے مطابق پابندیوں کے ہٹائے جانے کے بعد بھی برآمدی حجم میں مزید اضافے کے لئے ابھی کئی اقدامات کی ضرورت ہے۔ گذشتہ تین سال سے کورونا کی عالمی وباء کے باعث سست روی کی شکار چینی معیشت اور عالمی رسد کے حوالے سے یہ رپورٹ انتہائی مثبت ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال کے دوران چین کی درآمدات (Imports) میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ چین کا Trade Surplus گذشتہ سال کے دوران 5.87 ٹریلیئن یوان رہا ہے۔ روس کے ساتھ باہمی تجارت کا حجم 1.28 ٹریلیئن یوان رہا ہے۔ رپورٹ کے اجراء کے بعد عالمی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے خلاف امریکی ڈالر (USD/JPY) جو کہ گذشتہ رات سے گراوٹ کا شکار تھا ، دوبارہ بحال ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button