جاپانی ین مستحکم، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر میں گراوٹ
آج ایشیاء پیسیفک ٹریڈنگ سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے دوران جاپانی ین مجموعی طور پر مستحکم نظر آ رہا ہے جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.077 فیصد مندی کے ساتھ 129.1300 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج ایشیائی سیشنز کے دوران کسی سمت کے بغیر اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجہ چین کی مثبت ٹریڈ بی بیلینس رپورٹ ہے۔ اس کے علاوہ گذشتہ روز جاری ہونیوالی امریکی CPI رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار بھی فاریکس مارکیٹ میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کا باعث بنے ہیں۔ ایشیائی کرنسی کے خلاف یورو (EUR/JPY) 0.193. فیصد کمی کے ساتھ 139.9300 کی سطح پر منفی سمت میں پیشقدمی کر رہا ہے۔
جاپانی ین آج تمام کرنسیز کے مقابلے میں مستحکم نظر آ رہا ہے۔ اسکے مقابلے میں آج آسٹریلین ڈالر بھی 0.289 فیصد مندی کے ساتھ 90.0000 کی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 89.8000 پر آ گیا ہے جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) 0.287 فیصد نیچے 0.6950 کی سطح پر سست روی کا شکار ہے۔ دوسری طرف کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں Aussies ڈالر (AUD/CAD) 0.03 فیصد اضافے کے ساتھ 0.9310 کی سطح پر مثبت رجحان لیکن محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔
آج نیوزی لینڈ ڈالر بھی چینی رپورٹ کے اجراء کے بعد اتار چڑھاؤ کا شکار ہوا ہے، اس کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (AUD/NZD) 0.230 فیصد اضافے کے ساتھ 1.0920 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.469 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.6360 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔