آج کے اہم معاشی واقعات عالمی ٹریڈ پر کیسے اثرانداز ہو سکتے ہیں ؟

آج سوموار 16 دسمبر 2023ء اور نئے کاروباری ہفتے کا پہلا دن ہے۔ آج معاشی سرگرمیوں کی ابتداء عالمی معیاری وقت کے مطابق 00.30 بجے آسٹریلیا کی نومبر 2022ء کی Building Permits Report سے ہو گی، جس کے اعداد و شمار آسٹریلین ڈالر (AUD) اور ASX200 انڈیکس پر اثر انداز ہوں گے۔ چین کی دسمبر 2022ء کی House Price Index Report کا اجراء 1.30 بجے کیا جائے گا۔ یہ رپورٹ چینی، ایشیائی اور آسٹریلیئن مارکیٹس پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ جاپان کا دسمبر 2022ء کا Machine Tools Data عالمی معیاری وقت کے مطابق 6.00 بجے ریلیز کیا جائے گا، گذشتہ ماہ جاری ہونیوالی رپورٹ میں مشین ٹولز کے آرڈرز میں 7.8 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔ جبکہ موجودہ رپورٹ میں 0.4 فیصد کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صنعتی رپورٹس میں اسے انتہائی اہم ڈیٹا شمار کیا جاتا ہے، جس کے اثرات Nikkei225 کے علاوہ Topix اور جاپانی ین کی قدر پر بھی مرتب ہونےکے امکانات ہیں۔

یورپی سیشنز (European Sessions) کے دوران جرمنی کی دسمبر 2022ء کی Whole Sales Report کا اجراء عالمی معیاری وقت کے مطابق 7.00 بجے کیا جائے گا، جبکہ فرانس کی دسمبر 2022ء کی Budget Balance Report کا اجراء 7.45 بجے جاری ہو گا۔ جرمنی اور فرانس کی یہ رپورٹس یورو (EUR) اور دیگر یورپی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر اثرات مرتب کر سکتی ہیں۔ کینیڈا کہ صنعتی شعبے کی دسمبر 2022ء کی Sales Report کا اجراء 13.30 بجے کیا جائے گا جو کہ کینیڈین ڈالرز اور اسٹاکس پر ممکنہ طور پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

عالمی معاشی دن کے اختتامی واقعات میں یورپی ایریا کے معاشی گروپ کی میٹنگ 23.30 بجے کی جائے گی، جس میں معاشی سرگرمیوں کو معمول پر لانے کے لئے کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ لیکن ان کے اثرات منگل کے روز عالمی مارکیٹس (Global Markets) پر اثر انداز ہوں کے چین کی دسمبر 2022ء کی Foreign Direct Investment کی رپورٹ کا اجراء بھی 23.30 بجے ہی کیا جائے گا جس کے اعداد و شمار کے ایشیائی مارکیٹس پر اثرات منگل کے روز نظر آئیں گے کیونکہ ایشیاء اور آسٹریلیا میں اگلا دن شروع ہو چکا ہو گا ۔ اسکے ساتھ ہی عام دنوں کی نسبت کم واقعات کے ساتھ نئے کاروباری ہفتے کا پہلا معاشی دن اختتام پذیر ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button