امریکی ڈالر کی بحالی۔ یورو، فرانک اور پاؤنڈز میں گراوٹ
یورپی سیشنز (EU Sessions) کے آغاز میں سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں جبکہ یورو، فرانک اور برطانوی پاؤنڈز بیک فٹ پر آ گئے ہیں۔ مارکیٹس کے محتاط رویے کے باعث امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) کی قدر میں 0.157 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 1.0810 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CHF) 0.060 فیصد مستحکم ہو کر 0.9270پر ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) 0.303 فیصد مندی کے ساتھ 1.2190 پر منفی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ادھر کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CAD) 0.130 فیصد اوپر 1.3410 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
آسٹریلیئن ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) 0.150 فیصد اضافے کے ساتھ 1.5540 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورپی کرنسی (EUR/NZD) 0.018 فیصد کم ہو کر 1.6930 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف سوئس فرانک کے خلاف یورو (EUR/CHF) 0.07 فیصد کم ہو کر 1.0030 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ ادھر برطانوی پاؤنڈز کے مقابلے میں یورو (EUR/GBP) 0.180 فیصد اضافے کے ساتھ 0.8870 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ یورو کے مقابلے میں جاپانی ین (JPY/EUR) 0.277 فیصد 0.7200 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔