پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں گذشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے تاہم ملک کی غیر یقینی معاشی و سیاسی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار انتہائی محتاط نظر آ رہے ہیں اور مارکیٹ میں شیئر والیوم بھی کم دکھائی دے رہا ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 83 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39804 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ اسکی اب تک کی بلند ترین سطح 39942 ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 43 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14689 پر ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج ابتدائی سیشن کے دوران صرف 189 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا صرف 40 فیصد ہیں۔ ان میں سے 111 کی قدر میں اضافہ، 68 میں کمی جبکہ 10 کی قدر میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔