جاپانی ین میں گراوٹ آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم۔

آج ایشیاء پیسیفک فوریکس سیشنز (Asia Pacific Forex Sessions) کے دوران جاپانی ین کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ جاپانی ین کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) کی قدر میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے ہی مقابلے میں یورو (EUR/JPY) 0.340 فیصد مستحکم ہو کر 138.6700 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف ایشیائی کرنسی کے خلاف آسٹریلیئن ڈالر (AUD/JPY) 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 89.8500 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ جاپانی ین گذشتہ روز سے جاپانی مرکزی بینک (BOJ) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے انتظار میں دباؤ کا شکار ہے۔

آج آسٹریلیئن ڈالر مثبت انداز میں ٹریڈ کر رہا ہے اور امریکی ڈالر کی کمزوری سے ایڈوانٹیج حاصل کرتے ہوئے اس کے مقابلے میں (AUD/USD) 0.130 فیصد اوپر 0.7000 کی سطح پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/CAD) آج 0.160 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9370 کی سطح پر آ گیا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں Aussies ڈالر (AUD/NZD) آج دفاعی پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہے اور 0.184 فیصد کمی کے ساتھ 1.0840 کی سطح پر منفی سمت میں پیشقدمی کر رہا ہے۔ ادھر اپنے امریکی ہم منصب کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) 0.23 فیصد اوپر 0.6440 کی سطح پر جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button