گولڈ ، پلاٹینیئم اور کروڈ آئل کی قدر میں کمی
آج کماڈٹیز مارکیٹ میں محدود رینج میں ٹریڈ جاری ہے۔ گولڈ آج بھی 11 ڈالرز سے زائد کی کمی کے ساتھ 1900 ڈالرز کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) سے نیچے 1897 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے اگرچہ ایسا کوئی بھی منفی ٹریگر موجود نہیں جس سے سنہری دھات کی طلب میں کمی آئی ہے۔ لیکن ٹیکنیکی بنیادوں پر گولڈ اصلاح (Correction) کے محدود فیز میں داخل ہو گیا ہے۔ ۔ جبکہ پلاٹینیئم بھی 7 ڈالرز نیچے 1035 ڈالرز کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف پلاڈیئم بھی 8.30 ڈالرز کی مندی کے ساتھ 1729 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ادھر چاندی (Silver) بھی 0.25 فیصد کمی کے ساتھ 23.92 ڈالر پر موجود ہے۔ صنعتی دھاتوں پر نظر ڈالیں تو تانبا (Copper) کی قدر میں بھی گراوٹ دکھائی دے رہی ہے۔ معاشی صورتحال کا یہ بیرو میٹر 32 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 9112 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ آج سب سے زیادہ کمی سفید دھات (Nickel) میں نظر آ رہی ہے جو کہ 350 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 26725 ڈالرز فی ٹن پر گراوٹ کا شکار ہے۔ پیتل (Tin) بھی 337 ڈالرز نیچے آ کر 3285 کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ Zinc بھی 38 ڈالرز کم ہو کر 3285 ڈالرز فی ٹن میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ایلومینیئم 9.75 ڈالرز نیچے آ کر 2615 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ Lead کی قدر میں بھی نمایاں کمی نظر آ رہی ہے۔کیمیکل سیکٹر میں استعمال ہونیوالی یہ دھات 49 ڈالرز نیچے آ کر 2238 ڈالرز فی پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ خام لوہا (Iron ore) بغیر کسی تبدیلی کے 122 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گیا ہے۔
ذرائع توانائی پر نظر ڈالیں تو خام تیل (Crude oil) کی قدر میں معمولی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ Brent آئل 0.03 فیصد کمی کے ساتھ 86.67 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ WTI بھی 0.15 فیصد نیچے 80.93 ڈالرز کی سطح پر معمولی مندی کا شکار ہے۔ جبکہ فیکٹریوں میں استعمال ہونیوالا Heating Oil اسوقت 0.53 ڈالرز کے معمولی اضافے سے 86.38 ڈالرز فی سو لٹر پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ دوسری طرف کوئلہ (coal) بھی 2 ڈالرز اوپر 172 ڈالرز فی ٹن میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ قدرتی گیس (Natural Gas) 0.22 فیصد منفی سمت میں بڑھتے ہوئے 3.63 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ ایتھانول اپنی گذشتہ روز کی قیمت 2.16 ڈالرز فی گیلن کی قیمت پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔
زرعی اجناس میں کپاس (Cotton) 1.54 فیصد اضافے سے 0.84 ڈالرز فی پونڈز میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ جبکہ گندم (Wheat) گذشتہ روز کی سطح 286.75 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گئی ہے ۔ Soybeans بھی 2.50 ڈالرز تیزی کے ساتھ 483 ڈالرز فی ٹن اور پام آئل 53 رنگٹس کی کمی کے ساتھ 3793 ملائیشیئن رنگٹس فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج مکئی (Corn) 0.07 ڈالرز کی معمولی کمی کے ساتھ 6.86 ڈالرز فی بشل (50 کلو کی پیکنگ) اور جو (Oats) 0.34 فیصد نیچے 3.69 ڈالرز فی بشل میں فروخت ہو رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔