پاک امریکہ ٹیکنالوجی ڈائیلاگ: PSX کے ٹیک اسٹاکس میں تیزی
پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیز کے لئے امریکہ کے ٹیکنالوجی سیکٹر کے ساتھ سافٹ ویئر انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے تیار کردہ سافٹ ویئرز اور ایپلیکیشنز کی ڈویلپمنٹ کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ اس شعبے نے حالیہ عرصے میں باہمی تجارت نے وسعت اختیار کی ہے۔ امریکی سفیر نے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سید امین الحق کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی محسن مشتاق بھی موجود تھے۔
امریکی سفیر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاکستان کے ٹیکنالوجی اور ٹیلیکام کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے لئے دستیاب مواقع سے آگاہ کیا جبکہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال امریکہ کیلئے پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیز کی برآمدات (Exports) کا حجم 7 ارب ڈالر رہا ہے۔ جبکہ رواں سال متوقع طور پر اس میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ امریکہ بھی پاکستان میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور Artficial Intelligence سمیٹ 5G ٹیکنالوجیز میں براہ راست سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتا ہے۔
پاک امریکہ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن ڈائیلاگ کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کی کمپنیوں کے اسٹاکس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ بالخصوص سسٹم لیمیٹڈ (SYS)، اوینسیون لیمیٹڈ (AVN), ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG) اور نیٹسول ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (NETSOL) کے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور شیئر والیوم نظر آ رہا ہے۔ ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG) کے شیئرز کی قدر 5 روپے 71 پیسے کی تیزی کے ساتھ 102 روپے 29 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسوقت TRG میں 1 کروڑ کے قریب شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ دوسری طرف سسٹم لیمیٹڈ (SYS) بھی 3 روپے 27 پیسے اضافے کے ساتھ 484 روپے فی شیئر کی سطح پر مثبت انداز میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجینس (A.I) کے شعبے میں متحرک اماراتی کمپنی اوینسیون لیمیٹڈ (AVN) آج 1 روپے 72 پیسے کے اضافے سے 65 روپے 30 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ اوینسیون لیمیٹڈ (AVN) مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) اور Business Automation کے حوالے سے ایشیاء کی بڑی کمپنیوں میں شامل ہے۔ آج نیٹسول ٹیکنالوجیز لیمیٹڈ (NETSOL) کے اسٹاکس بھی 1 روپے اضافے کے ساتھ 81 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہے ہیں جبکہ اسوقت تک پاکستان کے اس سب سے بڑے سافٹ ویئر کے ڈویلپر اور ایکسپورٹر (Exporter) 17 لاکھ 33 ہزار شیئرز کا والیوم حاصل کر چکا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔