PSX میں دوران ٹریڈ منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کے آغاز میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی اور معاشی عدم استحکام ، IMF کی طرف سے جائزہ مشن میں تاخیر، ورلڈ بینک اور دوست ممالک کی طرف سے بیل آؤٹ پیکیجز کا موخر ہونا اور دو صوبوں کی صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل، یہ سب وہ وجوہات ہیں جن کی بناء پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی آ رہی ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 228 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نماز جمعہ کے وقفے سے پر 38603 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ KSE30 بھی 80 پوائنٹس نیچے 14318 کہ سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج پہلے سیشن میں 270 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 89 کمپنیوں کے شیئرز میں کمی، 168 میں اضافہ اور 13 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ جبکہ پہلے سیشن کے دوران 33344 ٹرانزیکشنز ہوئیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button