PSX میں دوران ٹریڈ مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دوران ٹریڈ مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ گذشتہ روز روسی حکومت کی طرف سے باضابطہ طور پر پاکستان کے ساتھ خام تیل (Crude oil) کی سپلائی کے سلسلے میں کئے گئے تین معاہدوں کی تصدیق کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی طرف سے کمرشل بینکوں کو درآمدات (Imports) کی کلیئرنس کے سلسلے میں Letter of Credit کے اجراء کے سلسلے میں ہدایات جاری کئے جانے کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 364 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 38807 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 38443 سے 39011 کے درمیان رہی ہے۔ جبکہ دوسری طرف KSE30 انڈیکس 140 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14407 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 14496 رہی ہے۔ آج پاکستانی شیئر بازار میں اسوقت تک 293 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 183 کی قدر میں اضافہ، 97 میں کمی جبکہ 13 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ جبکہ گیس کے نئے ذخائر کی دریافت، روس کے ساتھ معاہدوں اور چین کی طرف سے گوادر میں آئل ریفائنری لگانے کے عمل کے آغاز کے بعد پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL) اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGDCL) کے اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔