PSX میں تیزی کا تسلسل جاری

گذشتہ روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں شروع ہونیوالا تیزی کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔ حکومت کی طرف سے گذشتہ روز امریکی ڈالر (USD/PKR) کی قیمت کو اوپن مارکیٹ کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کے اصولی فیصلے اور ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان کی طرف سے ڈالر سے Cap ہٹانے اور پرائیویٹ ڈالر ریزروز کو ملک کی سنگین معاشی صورتحال میں ملکی استحکام کے لئے استعمال کرنے کے فیصلے کے بعد آج مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 760 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39816 کی سطح پر آ گئی ہے۔ انڈیکس اسوقت اپنی آج کی بلند ترین سطح پر ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 312 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14801 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 14488 سے 14808 کے درمیان ہے۔ آج شیئر بازار میں 300 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے 221 کی قدر میں تیزی، 64 کی قدر میں کمی اور 15 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ اب تک مارکیٹ میں 12 کروڑ سے زائد شیئرز کا لیں دین ہو چکا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button