USDJPY محدود رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے۔
ایشیائی سیشنز (Asian Sessions) کے دوران USDJPY محدود رینج میں 129 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ Bank of Japan کے گورنر ہارو ہیکو کروڈا کا بیان ہے۔ جس میں انہوں نے کرنسی کی سپورٹ کے لئے اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے امریکی فیڈرل ریزرو (Fed)، یورپی مرکزی بینک (ECB) اور دیگر سینٹرل بینکوں کی طرف سے شرح سود (Interest Rate) بڑھانے کی پالیسی کے برعکس ین کی سپورٹ کے لئے متبادل مانیٹری ٹولز استعمال کرنے اور افراط زر 2 فیصد کی بنیادی سطح پر برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جس کے بعد USDJPY میں 130.30 کی سطح پر شدید سیلنگ شروع ہو گئی اور امریکی ڈالر 129 کی سپورٹ پر ین کے مضبوط ہونے سے دفاعی انداز اختیار کر گیا۔ امریکی ڈالر افراط زر (Inflation) کے بڑھنے کی افواہوں کے بعد گذشتہ ہفتے کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے اور سرمایہ کاروں میں ین کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا۔ رواں ہفتے کے دوران دنیا کے کئی اہم سینٹرل بینکس مانیٹری پالیسیوں کا اعلان کرنے جا رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے فوریکس مارکیٹس کے سرمایہ کار محتاط ٹریڈ اور بڑا رسک لینے سے گریز کر رہے ہیں
درحقیقت اختتام ہفتہ پر فیڈ کے پالیسی ساز عہدیداروں کی طرف سے مارکیٹ کی توقعات کے برعکس 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود بڑھانے اور متوازن مانیٹری پالیسی اختیار کرنے کے بیانات بھی سامنے آئے۔ جس سے امریکی مرکزی بینک کی آئندہ میٹنگ میں اگلے ایک ماہ کے لئے پالیسی ڈائریکشن واضح ہو رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ واقع ہوئی۔ جنوری کے دوران FOMC کی میٹنگ نہ ہونے سے ڈالر ابھی تک بغیر کسی سمت کے ٹریڈ کرتا رہا اور ین سمیت دیگر تمام کرنسیز اپنے لیولز واپس حاصل کرتے رہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
USDJPY آج 130 کی سپورٹ کے ٹوٹنے پر 129 کی سپورٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ Bears سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ اسکی قدر میں 0.22 فیصد کمی ہوئی۔ 129.59 سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 130.20, 130.60 اور 131.05 ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 129.25, 129.10 اور 128.70 ہیں۔ ٹرینڈ لیولز کا جائزہ لیں تو 20SMA آج 130.38 اور 50SMA 133.83 جبکہ 100SMA سب سے اوپر 139.46 اور 200 دنوں کی Moving Average بھی موجودہ لیول سے خاصی اوپر 136.76 کی سطح ہے۔ اسکی Fibonacci کی 38.2 فیصد 129.80 اور 61.8 فیصد کی ریٹریسمنٹ 129.98 کی سطح ہے۔
اسکے محور (Pivots) 129.49, 129.11 اور 128.71 ہیں۔ مزاحمتی حدوں کے قریب محور 130.27, 130.67 اور 131.07 ہیں۔ USDJPY اسوقت 40 فیصد Bullish اور 40 فیصد ہی Bearish ہے۔ اسکی 20 فیصد ٹریڈ Sideways ہے۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔