IMF کے ساتھ مذاکرات، PSX میں مثبت رجحان

PSX میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ حکومت کی طرف سے عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے پروگرام کی بحالی کے لئے آج مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں عالمی ادارے کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ مذاکراتی عمل شروع ہونے اور قرض پروگرام میں تعطل دور ہونے کی خبروں کے ملک کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

دن کے ابتدائی سیشن میں KSE100 انڈیکس 282 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کو عبور کرتے ہوئے 40146 کہ سطح پر آ گیا۔ انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 39871 سے 40146 کے درمیان ہے۔ KSE30 میں 75 پوائنٹس کہ تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس سے انڈیکس 14973 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

ابتدائی سیشن کے دوران 212 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔151 کی قدر میں تیزی، 52 میں کمی اور 9 کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مارکیٹ میں متاثر کن شیئر والیوم نظر آ رہا ہے۔ اسوقت تک 16215 ٹرانزیکشنز میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button