جاپانی مانیٹری پالیسی تبدیل ہونے کا خدشہ USDJPY محدود رینج میں۔
جاپانی مانیٹری پالیسی تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر USDJPY محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ ہاری ہیکو کروڈا کی ریٹائرمنٹ کے بعد بینک آف جاپان کے نئے گورنر کے مضبوط امیدوار ہیروہاڈ یاما گوچی مانیٹری پالیسی کو معاشی حالات کے مطابق تبدیل کرنے کے حامی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے بورڈ آف گورنرز کے رکن کی حثیت سے حکومت کے ساتھ مشترکہ پالیسی کے معاہدے پر دستخط کرنے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ انکا نام بطور گورنر سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں میں ین کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ہیرو ہاڈ یاماگوچی 2012 سے بینک آف جاپان کی پالیس ساز کونسل کے رکن ہیں اور ادارے کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق چلانا چاہتے ہیں جبکہ ہارو ہیکو کروڈا نے 2022ء کے عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے دوران تنقید کے باوجود شرح سود (Interest rate) میں اضافہ نہیں کیا اور نرم پالیسی اختیار کئے رکھے۔ انہوں نے جاپانی ین کی گرتی ہوئی قدر متبادل مانیٹری ٹولز کے استعمال سے کنٹرول کی جن میں سب سے نمایاں طریقہ 30 سالہ ین بانڈز کی فروخت سے اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) ہے۔ اکتوبر 2022ء میں USDJPY تاریخ کہ بلند ترین سطح 151 پر آ گیا تھا جس کے بعد بینک نے مانیٹری ٹولز کے موثر استعمال سے جاپانی ین کہ قدر کو بحال کیا۔ ہاری ہیکو کروڈا کی اسی پالیسی کو ورلڈ بینک اور آئی۔ایم-ایف کی مشترکہ میٹنگ میں بطور ماڈل بھی پیش کیا گیا۔
غیر یقینی صورتحال میں جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDJPY) 130.30 کے قریب اپنی مضبوط سپورٹ سے نیچے آ گیا۔ تاہم اس سطح ملے جلے رجحان کے ساتھ کسی سمت کے بغیر ٹریڈ کرتا ہوا ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی ڈالر کے دفاعی انداز کی دوسری بڑی وجہ FOMC کی میٹنگ کے اختتام پر بدھ کے روز مانیٹری پالیسی کا اعلان ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیڈرل ریزرو (Fed) کے بعد یورپی مرکزی بینک (ECB) اور بینک آف انگلینڈ (BOE) بھی جمعرات کو اپنے پالیسی ریٹس بارے فیصلہ کرنیوالے ہیں۔
ٹیکنیکی تجزیہ
ایشیائی سیشنز کے دوران 130.57 پر ٹریڈ کرتا ہوا USDJPY یورپی سیشنز کے آغاز پر 20SMS اور 130.00 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) سے نیچے آ گیا۔ اسوقت امریکی ڈالر 50SMA کی 61.8 اور 200SMA کے 38.2 ریٹریسمنٹ کے قریب ہے۔ سپورٹ لیولز 129.45, 128.75 اور 128.20 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 130.85, 131.45 اور 132.25 ہیں۔ USDJPY کے محور 130.05, 129.59, 128.23 ہیں۔ اوپر کی طرف رزسٹنس پر اسکے محور 130.95, 131.44 اور 132.32 ہیں۔ مومینٹم انڈیکیٹرز 40 فیصد Bullish اور 40 فیصد ہی Bearish جبکہ 20 فیصد Sideways ہیں اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔