FOMC کا فیصلہ: AUDUSD سات ماہ کی بلند ترین سطح پر
FOMC کے فیصلہ مارکیٹ توقعات کے مطابق آنے کے بعد آسٹریلیئن سیشن کے دوران AUDUSD سات ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔ آسٹریلیئن ڈالر Bullish مومینٹم اختیار کرتے ہوئے 0.7140 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز سے جاری اجلاس کے اختتام پر فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں گذشتہ سال کی نسبت 25 بنیادی پوائنٹس پالیسی ریٹ میں اضافہ کیا ہے جس سے امریکی شرح سود 4.75 فیصد پر آ گئ ہے۔ فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نےمستقبل میں بھی ںشرح سود میں اضافے کی پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ تاہم امریکی ڈالر کو اس سے سپورٹ نہیں ملی اور AUDUSD میں بڑی Bullish ریلی ریکارڈ کی گئی۔
ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی نقطہ نظر سے ٹریڈنگ چارٹ تیزی کی لہر ظاہر کر رہا ہے۔ دیگر کرنسیز کی نسبت آسٹریلیئن ڈالر نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں گذشتہ روز بھی جارحانہ انداز اپنائے رکھا۔ اور 0.7000 کے قریب اپنی 20SMA سے اوپر اپنی اسٹرینتھ جمع کرتا رہا، اور FOMC کے فیصلے سے ملنے والے مثبت ٹریگر سے اپنی 100 اور 200 دنوں کی Moving Averages سے اوپر پہنچ گیا۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bullish اور 33 فیصد Bearish جبکہ 22 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اوپر کے لیولز سے پہلے محدود رینج میں اصلاح (Correction) کا اشارہ دے رہے ہیں۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 61 سے اوپر ہے جو کہ اوپر کی ریلی کی پیشگوئی کر رہا ہے۔
سپورٹ لیولز 0.7105 , 0.7070 اور 0.7030 ہیں۔ جبکہ اوپر کے لیولز پر مزاحمتی حدیں (Resistances) 0.7145 کے بعد 0.7190 اور 0.7225 ہیں ۔ آج اسکے محور 0.7125, 0.7140 اور 0.7155 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔