IMF پروگرام میں تعطل، PSX میں منفی رجحان

PSX میں کاروباری دن کا آغاز منفی رجحان سے ہوا۔ جس کی وجہ IMF کی طرف سے قرض پروگرام کے سلسلے میں واضح اعلان کا نہ ہونا ہے۔ عالمی ادارے نے مذاکرات کے بعد کوئی پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ جس سے سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں۔ ملک کے Foreign Exchange Reserves کم ترین سطح پر آنے کے بعد درآمدات کیلئے Letter of Credit پر پابندی برقرار ہے۔ جس سے ادویات اور ذرائع توانائی کی قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 137 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40482 پر آ گیا۔ ابتدائی سیشن میں اسکی ٹریڈنگ رینج 40444 سے 40693 کے درمیان ہے۔ دوسری طرف KSE30 میں بھی منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔انڈیکس 102 پوائنٹس کی کمی سے 15067 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اسکی کم ترین سطح 15049 اور بلند ترین 15171 ہے۔

مارکیٹ میں 159 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 35 فیصد ہیں۔ ان میں سے 64 کی قدر میں تیزی، 83 میں کمی جبکہ 12 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ شیئر بازار میں سرمائے کا حجم (Capitalization) اور والیوم انتہائی کم ہے۔ ابھی تک محض 1 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button