انڈونیشیا: جون تک نیشنل کرپٹو ایکسچینج قائم کرنے کا ہدف
انڈونیشیاء کی وزارت تجارت نے رواں سال جون تک نیشنل کرپٹو ایکسچینج قائم کرنیکا ہدف مقرر کیا ہے۔ وزارت کی طرف سے میں فروری کو کرپٹو آگاہی مہینہ قرار دیا گیا۔ جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل کمپنیز کی درخواستوں کا جائزہ لے کر مجوزہ ایکسچینج کا حصہ بننے کے قابل کمپنیوں کے نام فائنل کر رہی ہے۔ انڈونیشیئن وزیر برائے تجارت نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں فی الحال پانچ ملٹی نیشنل کمپنیاں آپریٹ کر رہی ہیں اور نیشنل کرپٹو ایکسچینج سے ملک میں ایک نئے ڈیجیٹل دور کا آغاز ہو گا۔
معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ ایسے وقت میں جبکہ انڈونیشیا میں پہلے سے ہی پانچ بڑے کرپٹو نیٹ ورکس کام کر رہے ہیں نیشنل ایکسچینج قائم کرنے کا بنیادی مقصد انہیں ریگولیٹ اور کلیئرنس کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ٹرانزیکشنز کی شفافیت کو یقینی بنانا ہو سکتا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے قبل وزیر تجارت نے قومی سطح کی ایکسچینج دسمبر 2022ء تک لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم حالیہ بیان میں انہوں نے تاخیر کی وجہ قانون سازی کے پیچیدہ عمل کو قرار دیا۔ واضح رہے کہ موجودہ انڈونیشیائی قانون کرپٹو کو کماڈٹی مارکیٹ کا حصہ قرار دیتا ہے۔ مجوزہ ایکسچینج کے قیام کے علاوہ Bank of Indonesia ڈیجیٹل کرنسی بھی لانچ کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔